ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شترو میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان - Lack Of Basic Facilities

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 6:47 PM IST

ضلع اننت ناگ کے لارنو تحصیل کے شترو نامی علاقے میں آج بھی کئی سرکاری اسکول ہیں جہاں بنیادی ڈھانچہ نہ ہونے کے نتیجے میں طلبا و طالبات شدید مشکلات سے دو چار ہیں، وہی انتظامیہ بھی طلبا و طالبات کو بنیادی سہولیات پہنچانے میں تاحال ناکام ثابت ہوئی ہے۔

شترو میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان
شترو میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان (etv bharat)

شترو میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان (etv bharat)

اننت ناگ: مڈل اسکول میں زیر تعلیم بچوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے مذکورہ عمارت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ عمارت محض 3 کمروں پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک کمرہ اسکول کے دفتری کام کاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دیگر دو کمروں میں چار چار کلاسز کا ایک ساتھ اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان میں قریب 200 بچے زیر تعلیم ہیں٬ جس کے باعث طلبا و طالبات پڑھائی پر توجہ دینے سے قاصر رہتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذکورہ علاقے میں کئی سال قبل اسکول کو عمارت تعمیر کرنے کی غرض سے ایک سروے کیا گیا تھا٬ تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہ تو اسکول عمارت کی تعمیر عمل میں آیا اور نہ ہی آج تک طلبا و طالبات کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکا۔

انہوں نے کہاکہ مقامی باشندوں نے کئی بار علاقے میں اسکول عمارت کی عدم دستیابی کے مطالبے کو لے کر زون کے آفیسر سے بھی ملے لیکن زمینی سطح پر تاحال کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں:پونچھ میں سویپ ٹیم نے مدرسہ کے طلباء کو انتخابی عمل سے آگاہ کیا - Importance Of Voting

جب نمائندے نے فون پر یہ مسلئہ محکمہ تعلیم کے چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ کی نوٹس میں لانے کی کوشش کی مگر آفیسر فون اٹھانے سے قاصر رہے۔ طلبا و طالبات اور ان کے والدین نے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کر کے قوم کے معمار کا مستقبل سنوارنے میں اپنی ذاتی دلچسپی کامظاہرہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.