ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپواڑہ ٹیرر ماڈیول کا سازشی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار:پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 4:02 PM IST

Etv Bharatkey-conspirator-of-kupwara-terror-module-arrested-at-new-delhi-railway-station
Etv Bharatکپواڑہ ٹیرر ماڈیول کا سازشی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار

Kupwara Terror Module دہلی پولیس نے منگل کو شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں میں حال ہی میں پکڑے گئے ٹیرر ماڈیول کے ایک اہم سازشی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اور سم کارڈ برآمد ہوئی ہے ۔

کپواڑہ ٹیرر ماڈیول کا سازشی نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار:پولیس

سرینگر (جموں و کشمیر): دہلی پولیس نے منگل کے روز جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ حال ہی میں شمالی کشمیر کے کپواڑہ کرناہ علاقہ میں کراس باڈر ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کرنے والے ایک اہم سازشی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ملزم کی گرفتاری نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے عملے نے کی ہے۔ملزم کی شناخت ریاض احمد کے بطور ہوئی ہے۔ترجمان نے انکشاف کیا کہ احمد کو 4 فروری کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ریاض احمد مبینہ طور پر خورشید احمد راتھر اور غلام سرور راتھر کے ساتھ سازش کرنے میں ملوث تھا، جس کا مقصد عسکریت پسندوں کے ہینڈلرز کے ذریعے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار سے اسلحہ اور گولہ بارود حاصل کرنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کی تحقیقاتی ایجنسیوں کو چار فروری کو مخصوص معلومات موصول ہوئی تھیں، جن میں کرناہ سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد راتھر کو حال ہی میں پکڑے گئے ٹیرر ماڈیول کے سلسلے میں مطلوب فرد کے طور پر شناخت کیا گیا تھا۔ اس ماڈیول میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے مجرمانہ مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔

پولیس نے ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن کرناہ کپواڑہ میں ایف آئی آر 07/2024 انڈر سیکشن انڈین پینل کوڈ، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت درج کیا گیا اور اس حوالے سے تفتیش شروع کی۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم ریاض احمد کے فرار ہونے کے خدشات تھے اور امید کی جا رہی تھی کہ وہ 4 فروری کے صبح کے وقت نئی دہلی ریلوے اسٹیشن تک پہنچے گا۔ صورتحال کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ایک مخصوص ٹیم فوراً تشکیل دی اور نئی دہلی ریلوے اسٹیشن کے داخلی اور بایری راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹاف نے ریاض احمد کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ صبح سویرے ایگزٹ گیٹ نمبر 1 سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ احمد اپنے دوست الطاف کے ساتھ مہا کوشل ایکسپریس میں سوار ہوا تھا اور یہ ٹرین 3 فروری کو تقریباً دن کے 3 بجے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن پہنچی تھی۔

تفتیش سے یہ بات معلوم ہوئی کہ بعد میں وہاں سے، انہوں نے این ڈی آر ایس پہنچنے کے لیے ایک آٹو لیا، جہاں احمد کا دوسرے ٹھکانے میں منتقل ہونے کا منصوبہ تھا۔

مزید پڑھیں: عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش ،5 معاونین گرفتار: پولیس



ریاض احمد راتھر پر شبہ ہے کہ انہوں نے خورشید احمد راتھر اور غلام سرور راتھر سے اسلحہ اور گولہ بارود کی کھیپ حاصل کی تھی، جن دونوں کو پہلے جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ترجمان نے بیان میں کہا کہ ریاض احمد اور الطاف دونوں 31 جنوری 2023 کو بھارتی فوج سے ریٹائر ہوئے تھے۔

پولیس نے احمد کے قبضے سے ایک موبائل فون اور ایک سم کارڈ برآمد کر لیا، اور مزید ضروری کارروائی کے لیے جموں و کشمیر پولیس حکام کو باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات سازش کے مکمل پردہ فاش کرنے کے لیے جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.