ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں 35 برس شیوراتری کے موقع پر جھانکی کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 5:42 PM IST

Shivratri in Ganderbal ضلع گاندربل میں کشمیری پنڈتوں کی جانب سے تقریبا 35 برس بعد شیوراتری کے موقع پر جھانکی کا اہتمام کیا گیا۔کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے نکالی گئی جھانکی میں شرکت کی۔آخری مرتبہ 1989 میں جھانکی نکالی گئی تھی۔

گاندربل میں 35 برس شیوراتری کے موقع پر جھانکی کا اہتمام
گاندربل میں 35 برس شیوراتری کے موقع پر جھانکی کا اہتمام

گاندربل میں 35 برس شیوراتری کے موقع پر جھانکی کا اہتمام

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گاندربل سمیت تمام اضلاع میں جوش و خروش کے ساتھ شیوراتری تہوار کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مختلف اضلاع میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

وادی کشمیر میں اگرچہ سال 1989 میں شروع ہوئے نامساعد حالات کے سبب کشمیری پنڈتوں نے کشمیر سے ہجرت کرکے ملک کے کئی شہروں میں پناہ لی ۔کشمیر میں حالات میں بہتری آنے کے بعد کشمیری پنڈتوں کے گھر واپس آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 35 سال کے بعد شیو راتری کے موقع پر گاندربل کے نونر علاقے میں کشمیری پنڈتوں کی جانب سے جھانکی نکالی گئی۔اس تقریب میں مقامی مسلمانوں نے شرکت بھی کی۔ اس دوران گاندربل پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے پختہ انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:الطاف ٹھاکر نے ایل جی منوج سنہا سے ملاقت کی

ایس ایس پی گاندربل سن دیپ گپتا اور ضلع کے پولیس و سول محکموں کے افسران بھی اس پوجا پاٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ اس تقریب کے دوران ہری کرشنا مندر نونر میں پوجا گئی ۔کشمیر میں امن اور شانتی کےلئے دعائیں کی گئی۔ اس دوران مقامی مسلمانوں نے کہا ہے کہ ہم خوش ہیں کیونکہ ہمیں لگ رہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے 1989 سے پہلے والا دور شروع ہو چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.