ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جے کے ایم پی سی ایل نے دودھ فروخت کرنے والے افراد میں بُونس تقسیم کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 10:57 PM IST

Milk Collection Centers جموں کشمیر میں اس وقت جے کے ایم پی سی ایل کے 700 سے زائد دودھ کولیکشن یونیٹس کام کر رہے ہیں۔ کولیکشن سینٹرس پر دودھ کی کوالٹی جانچ کی جاتی ہے اور لوگوں کو دودھ کی کوالٹی کے حساب سے قیمتیں دی جاتی ہے۔

jkmpcl-distributes-bonus-to-milk-sellers-unit-holders-in-anantnag
Etv Bharatجے کے ایم پی سی ایل نے دودھ فروخت کرنے والے افراد میں بُونس تقسیم کیا

جے کے ایم پی سی ایل نے دودھ فروخت کرنے والے افراد میں بُونس تقسیم کیا

اننت ناگ: نوجوانوں کو ڈیری سیکٹر کی جانب متوجہ کرنے کے لئے جموں کشمیر ملک پروڈیوسرز کوآپریٹو لمیٹڈ (جے کے ایم پی سی ایل) اور جموں کشمیر ڈیری ڈیولاپمنٹ کے باہمی اشتراک کے ذریعہ اس سیکٹر کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ایم پی سی ایل کی جانب سے دیہاتی علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس دودھ کولیکشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ اس قدم سے نہ صرف اعلی معیار کے دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، بلکہ روزگار کو بھی بڑھاوا دیا جا رہا ہے..

جموں کشمیر میں اس وقت جے کے ایم پی سی ایل کے 700 سے زائد دودھ کولیکشن یونیٹس کام کر رہے ہیں۔کولیکشن سینٹرس پر دودھ کی کوالٹی جانچ کی جاتی ہے اور لوگوں کو دودھ کی کوالٹی کے حساب سے قیمتیں دی جاتی ہے۔

جے کے ایم پی سی ایل پر دودھ فروخت کرکے لوگ اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جنوبی کشمیر میں جے کے ایم پی سی ایل کے دودھ کا گراف روزانہ 80 ہزار لیٹر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ ایک برس قبل 50 ہزار لیٹر تھا۔

جے کے ایم پی سی ایل ایک کوآپریٹو سوسائٹی ہونے کے ناطے سال بھر کا منافع لوگوں میں بُونس کے طور پر تقسیم کرتے ہیں، وہیں لوگوں کو دودھ کے برتن بھی مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پلوامہ، ڈائری صنعت میں کافی صلاحیت موجود‘

اس کے علاوہ جے کے ایم پی سی ایل کی جانب سے ویٹرنری کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں کسان فائدہ اٹھاتے ہیں وہیں مقوی چارہ بھی کم قیمتوں پر دستاب کیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں جے کے ایم پی سی ایل کی جانب سے وادی کے مختلف علاقوں میں تقریبات کے دوران لوگوں میں بونس وغیرہ تقسیم کیا جا رہا جس کی ایک کڑی کے تحت ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.