ETV Bharat / jammu-and-kashmir

زوجیلا میں برف باری کی وجہ سے سری نگر لیہہ ہائی وے بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 8:45 AM IST

Updated : Jan 29, 2024, 12:11 PM IST

Srinagar-Leh Highway Closed: سرینگر لیہہ شاہراہ کو تازہ برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق روڈ پر برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ موسم ٹھیک ہونے پر شاہراہ کو پھر سے آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Snowfall in Srinagar-Leh Highway
زوجیلا میں برف باری کی وجہ سے سری نگر لیہہ ہائی وے بند

زوجیلا میں برف باری کی وجہ سے سری نگر لیہہ ہائی وے بند

سری نگر: سری نگر لیہہ شاہراہ اتوار کو زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے ایک بار پھر سے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کو دیکھتے ہوئے اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا جموں اور کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ روڈ گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ زوجیلا پاس میں تازہ برف باری کے پیش نظر سرینگر سونمرگ گمری شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس دوران وادی کشمیر کے سبھی علاقوں کے ساتھ ساتھ گاندربل کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہیں۔ جسکی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ بیکن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ روڈ پر برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، اگر موسم ٹھیک رہا تو سری نگر لیہہ شاہراہ کو پھر سے آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔


وادی میں آسمان ابر آلود ہے اور سرد ہوا کی لہر بھی دوڑ رہی ہے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے آنے والے وقت میں موسم کروٹ لے گا اور برفباری اور بارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی کشمیر کے اضلاع میں ان ایام میں بھاری برفباری اور بارشوں کا امکان ہے، جبکہ 31 جنوری کو وادی بھر میں برفباری اور بارشں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:


غور طلب ہو کہ کشمیر میں نومبر کے ماہ سے خشک سالی چل رہی تھی جس سے یہاں پانی کی کمی واقع ہورہی تھی، جبکہ جنگلات میں بھی آگ کے کئی واردات پیش آئے۔ خشک سالی کی وجہ سے عوام میں تشویش پیدا ہوئی ہے، تاہم یہاں لوگوں نے برفباری اور بارش کے لئے دعائیں اور نوافل نمازیں بھی ادا کیں تھی۔

Last Updated :Jan 29, 2024, 12:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.