ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: چوری کے کیسز میں ملزمان گرفتار، لاکھوں مسروقہ سامان برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 2:22 PM IST

Pulwama Police Solve Theft Cases: پلوامہ پولیس نے چوری کی دو الگ الگ وارداتوں کو حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اور اس کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا ہے۔

Pulwama police solves Two Separate theft cases accused arrested and stolen property worth lacs recovered
Pulwama police solves Two different theft cases, accused arrested and stolen property worth lakhs recovered

پلوامہ: پلوامہ پولیس نے چوری کی دو الگ الگ وارداتوں کو حل کیا، جس میں ملزمان کو گرفتار اور لاکھوں مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں پولس اسٹیشن پلوامہ نے کامیابی کے ساتھ چوری کے الگ الگ مقدمات سے منسلک دو افراد کو گرفتار کیا۔ جس سے علاقہ میں بڑھتی چوری کی وارداتوں کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلا کیس جو 30 جنوری 2024 کو عبدالمجید اور غلام رسول ڈار نامی شخص نے درج کروایا تھا۔ ان کے مطابق چوروں نے رات کے دوران ان کے سیب کے باغ سے مختلف اشیاء چرا لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
بڈگام میں چوری کا معاملہ، مال مسروقہ ضبط: پولیس

اس اطلاع پر پولیس نے ایف آئی آر نمبر 19/ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اور تفتیش شروع کر دی۔ دوران تفتیش نامعلوم چوروں کا سراغ لگانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری تھیں۔ اور 31-01-2024 کو پولیس اسٹیشن پلوامہ نے عارف حسین ڈار ولد عبدالخالق ڈار ساکن چکورہ اریگم کو گرفتار کیا ہے اور مذکورہ شخص پولیس کے مطابق اس کیس میں ملوث پایا جا رہا تھا جب کہ مسروقہ سامان بھی مذکورہ شخص سے برآمد کر لیا گیا ہے۔
ایک اور کارروائی میں پولیس نے لدرمڈ اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد شیخ کو گرفتار کیا ہے۔ جس کے خلاف چوری کا ایک اور کیس درج تھا جو ایف آئی آر نمبر 334/2023 U/s 457,380 IPC کے تحت درج کیا گیا تھا ان سے بھی چوری شدہ اشیاء کی بازیابی کی گئی۔ جس میں چھ سماور اور 14 کاپر پلیٹس شامل ہیں۔ کمیونٹی ممبران نے اس کیس کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے پلوامہ پولیس کی کوششوں کو سراہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.