ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے مشہور گجر لیڈر پی ڈی پی میں شامل - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 5:06 PM IST

Social Activist Joined PDP in Tral: ضلع پلوامہ کے ترال میں رہنے والے مشہور گجر رہنما اور سماجی کارکن محمد عبداللہ کھاری نے اپنے حامیوں کے ساتھ پی ڈی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقعے پر پی ڈی پی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ بھی موجود تھے۔

ترال کے مشہور گجر لیڈر پی ڈی پی میں شامل
ترال کے مشہور گجر لیڈر پی ڈی پی میں شامل

ترال کے مشہور گجر لیڈر پی ڈی پی میں شامل

ترال: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کے پش نظر سیاسی گہماگہمی زور شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان ضلع پلوامہ کے ترال میں رہنے والے مشہور گجر رہنما اور سماجی کارکن محمد عبداللہ کھاری نے اپنے حامیوں کے ساتھ پی ڈی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

پی ڈی پی کی جانب سے آج ترال کے دور افتادہ علاقوں دودھ مرگ، برن پتھری اور اوریگنڈ میں عوامی رابطہ مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ، زونل صدر ترال قطب الدین شاہ، ایڈوکیٹ معراج، الدین رفیقی، شاہد امین اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

اس موقعے پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ پارٹی کے نامزد امیدوار وحید الرحمن پرہ کے حق میں ووٹ دیں دودھ مرگ میں اس موقعے پر معروف گجر سماجی کارکن محمد عبداللہ کھاری نے اپنے حامیوں کے ہمراہ پی ڈی پی میں شمولیت کی پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ اور دیگر لیڈران نے موصوف کا پارٹی میں خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اسے ترال علاقے میں پی ڈی پی مزید مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کی شناخت کے تحفظ کے متعلق ہیں: محبوبہ مفتی

اپنے خطاب میں ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ موجودہ وقت میں پی ڈی پی ہی عوام کی آواز بنی ہوئی ہے اور اس لیے عوام کو پارلیمانی انتخابات میں پی ڈی پی امیدوار وحید الرحمن پرہ کے حق میں ووٹ کرنا چاہیے۔ محمد عبداللہ کھاری نے بتایا کہ پی ڈی پی کے عوام دوست ایجنڈے سے ہی وہ پارٹی میں شمولیت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.