ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پنچایت راج قانون میں ترمیم، ڈی ڈی سی چیئرپرسنز کو نکالنے کیلئے راہ ہموار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 5:42 PM IST

jk-panchayati-raj-act-amendment-govt-paves-way-for-removal-of-ddc-chairpersons-in-kashmir
پنچایت راج قانون میں ترمیم، ڈی ڈی سی چیئرپرسنز کو نکالنے کیلئے راہ ہموار

JK Panchayati Raj Act amendment جموں کشمیر میں سنہ 2020 میں ڈی ڈی سی انتخابات ہوئے تھے، جس سے ضلع ترقیاتی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سے قبل یہاں پنچایتی نظام کے تحت یہ انتخابات نہیں ہوئے تھے۔ ڈی ڈی سی کی پانچ سالہ مدت سنہ 2025 میں ختم ہورہی ہے۔

سرینگر(جموں وکشمیر): جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) چئرپریسنز اور وائس چیئرپرسنز کے خلاف عدم اعتماد کے ذرائع، ان کو عہدے سے ہٹانے کی راہ ہموار کرتے ہوئے جموں کشمیر پنچایتی راج قانون میں ترمیم کی ہے۔


لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں انتطامی کونسل نے جموں کشمیر پنچایت راج رولز 1996 میں ترمیم کی ہے۔ انتظامی کونسل میں ایل جی کے علاوہ جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری اٹل ڈلو، ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر اور ایل جے کے پرنسپل سیکریٹری مندیپ کمار بنڈاری شامل تھے۔

ترمیم کے مطابق ضلع ترقیاتی کونسل کے ارکان، کونسل کے چئرپریسن یا وائس چیئرمین کے خلاف تحریری عدم اعتماد پیش کرکے ان کو عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔ ارکان کو یہ تحریر ضلع کمشنر کے سامنے پیش کرنا ہے اور کونسل میں ممبران کی دو تہائی اکثریت دکھا کر چیئرمین یا وائس چیئرمین کو عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔


ترمیم کے مطابق جس وقت چیئرمین کو عہدے سے ہٹانا ہوگا، اس وقت وائس چیئرمین کونسل کی صدارت کریں گے، اور وائس چیئرپرسن کو ہٹانے کے وقت چیئرمین کونسل کی صدارت کریں گے۔


اس ترمیم سے قبل جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کو ہٹانے کے لئے کوئی راستہ نہیں تھا، تاہم ممبران کا مطالبہ تھا کہ یہ ترمیم لائی جائے تاکہ وہ چیئرپرسنز یا وائس چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد لایا جاسکے۔ ان کے مطابق یہ ایک جمہوری عمل ہے۔

جموں کشمیر میں سنہ 2020 میں ڈی ڈی سی انتخابات ہوئے تھے، جس سے ضلع ترقیاتی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سے قبل یہاں پنچایتی نظام کے تحت یہ انتخابات نہیں ہوئے تھے۔ ڈی ڈی سی کی پانچ سالہ مدت سنہ 2025 میں ختم ہورہی ہے۔

سرینگر ڈی ڈی سی چیئرمین آفتاب ملک
سرینگر ڈی ڈی سی چیئرمین آفتاب ملک


غور طلب ہے کہ وادی کشمیر میں ضلع سرینگر کے ڈی ڈی سی چیئرمین آفتاب ملک کو دو مرتبہ عدم اعتماد کا سامنا رہا۔ آفتاب ملک اپنی پارٹی کے سیاسی کارکن ہے۔ ان کا تعلق سرینگر کے سئوٹنگ علاقے سے ہے۔ وہ سابق پی ڈی پی وزیر اور موجودہ اپنی پارٹی کے کشمیر صوبائی صدر اشرف میر کے قریبی سیاسی کارکن ہے۔

بڈگام  ڈی ڈی سی چئرپریسن نذیر احمد خان
بڈگام ڈی ڈی سی چئرپریسن نذیر احمد خان


وہی ضلع بڈگام کے ترقیاتی کونسل کے چئرپریسن نذیر احمد خان کے خلاف بھی دو مرتبہ ارکان نے عدم اعتماد لایا تھا، تاہم یہ دونوں عدم اعتماد بغیر کسی نتیجہ کے رہی۔ان ارکان نے متعلقہ ضلعی کمشنرز کے پاس یہ عدم اعتماد نوٹس پیش کی تھی، تاہم کمشنرز کوئی فیصلہ نہیں لے پاتے تھے کیونکہ اس نوعیت کا کوئی قانون موجود نہیں تھا۔ تاہم اب قانون کا اطلاق ہونے سے ان کے عدم اعتماد کے لئے راستہ صاف ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی ڈی سی انتخابات پر صوبائی کمشنرسے خاص بات چیت



کئی ڈی ڈی سی ممبران کا ماننا ہے کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل پنچایتی راج رولز میں یہ ترمیم لانا شک و شبہات کو جنم دے رہا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ انتظامیہ کونسلز میں مداخلت کرکے ممبران پر اثر رسوخ استعمال کرکے چیئرمین یا وائس چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی کونسل بننے کے بعد کئی منتخب ممبران نے پارٹیاں بدل دی ہے،کچھ بی جے پی یا اپنی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.