ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں کنڑول روم قائم کرنے کی ہدایت - Control rooms In hospitals

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 7:41 PM IST

Control Room Importance جموں وکشمیر میں تمام اہسپتالوں میں کنڑول رومز کے قیام کا مقصد داخل ہونے والے مریضوں کو تیز رفتار اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

jk-govt-directs-all-tertiary-care-hospitals-to-establish-control-rooms
ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں کنڑول روم قائم کرنے کی ہدایت

سرینگر:صحت وطبی تعلیم نے جموں وکشمیر کے تمام میڈیکل کالجوں اور دیگر ٹرشری کیئر اہسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ داخل مریضوں کی بین محکمہ جاتی مشاورت کے لیے کنڑول قائم کریں۔
محکمے کی جانب سے جاری کردہ سرکیولر میں کہا گیا یے کہ اہسپتال کے حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ کنٹرول رومز نمایاں ہوں، تاکہ مریضوں اور تیمار داروں کے لیے آسان پیدا ہو۔جموں وکشمیر میں تمام اہسپتالوں میں کنڑول رومز کے قیام کا مقصد داخل ہونے والے مریضوں کو تیز رفتار اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

سرکیولر کے مطابق کنٹرول رومز ایمرجنسی کے احاطے کے قریب واقع ہونے چائیے اور یہ 24 گھنٹے مناسب افرادی قوت سے لیس ہوں گے۔ایسے میں کنٹرول رومز کی نگرانی کرنے والے اہلکار مختلف محکموں کی تمام کولز کا ریکارڈ رکھیں گے۔اس کے علاوہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ مذکورہ کالز مقررہ وقت کے اندر اٹینڈ کی جائے۔جبکہ ڈاکٹر اور کنسلٹنٹ اور فیکلٹی ممبران لازمی طور پر ایسی تمام کالز میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: سکمز صورہ میں کیو آر کوڈ متعارف کرکے ادائیگیوں کے عمل کو آسان بنایا جارہا ہے


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.