ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آبائی پیشوں کو ذریعۂ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دوچار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 12:05 PM IST

Updated : Mar 11, 2024, 5:37 PM IST

Tribal Strive to preserve Kashmir's heritage: وادی کے کاریگروں کو با اختیار بنانے اور ان کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے جہاں سرکار مختلف سطحوں پر کوشش کر رہی ہے۔ حالانکہ گاندربل کے مختلف علاقوں میں موروثی دستکاری کے کام سے وابستہ سینکڑوں دستکار آج بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔

مالی مشکلات کے باوجود قبائلی دستکار کشمیر کے آبائی پیشوں کو بچانے کے لیے کوشاں
مالی مشکلات کے باوجود قبائلی دستکار کشمیر کے آبائی پیشوں کو بچانے کے لیے کوشاں

آبائی پیشوں کو ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار

گاندربل: صدیوں پرانی دستکاری کی روایات کو ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار اس جدید دور میں بھی مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ گاندربل ضلع کے چھترگل بالا علاقے میں مقیم ایک کنبہ بھی اسی طرح کی صورت حال سے دو چار ہے۔ دراصل یہ کنبہ بانڈی پورہ ضلع کے گریز تلیل جوڈارا سے گاندربل آکر سکونت پذیر ہوا۔ 2005 میں یہ کنبہ گریز میں برفانی تودے کی زد میں آکر بے گھر ہو گیا اور در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد کنگن تحصیل کے چھترگل اور دیگر علاقوں میں رہائش اختیار کی۔ تاہم اپنے اہل خانہ کے لیے روزی روٹی کمانے کا کوئی بھی ذریعہ معاش انہیں میسر نہیں تھا۔ ایسے انہوں نے اپنے آبائی ہنر کو اپنا کر روزی روٹی کمانی شروع کی۔ یہ دستکار اس ہنر کے ذریعے روایتی اونی چادریں، ٹوپیاں، مفلر، موزے اور خواتین کے لیے روایتی اونی سٹال بنانے لگے، تاہم پوری محنت اور کشمکش کے بعد بھی یہ قبائلی دستکار اپنا اور اپنے اہل خانہ کے لیے دو وقت کی روٹی کمانے سے قاصر ہیں۔

آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار
آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار

70 سالہ غلام محمد بچپن سے ہی اونی چادریں بُن رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گریز تلیل سے نقل مکانی کرنے والے ان کے کنبے کو محکمہ ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مکمل طور نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ متعلقہ محکمہ بحثیت دستکار ان کا اندراج کرنے اور کارڈ فراہم کرانے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اس سے ان لوگوں کی زندگی جہاں مالی مشکلات سے دوچار ہیں وہیں اس ورثے زوال پذیر ہونے کا اندیشہ ہے۔

آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار
آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار

ایک اور تجربہ کار کاریگر محمد افضل خان بھی مالی مشکلات کی بات دہراتے ہوئے کہتے ہیں کہ کئی دہائیوں کی لگن، محنت و مشقت کے باوجود ان کی کمائی میں اضافہ ہونے کے بجائے کمی ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے اس ہنر کے رجسٹریشن کو بے حد ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں سرکاری فلاحی سکیموں سے بھرپور استفادہ ہوسکتا ہے۔

آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار
آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار

ایک اور مقامی دستکار ظہور احمد لون نےکہا کہ بے روزگاری نے مجھے اس آبائی پیشے کی طرف راغب کیا جو نہ صرف ذریعہ معاش ہے بلکہ ہمارا ثقافتی ورثہ بھی ہے۔ لون نے حکومت سے مالی مدد اور شناختی کارڈ فراہم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دستکاری کے دیگر شعبوں کی طرح پہچان اور مالی امداد کے مستحق ہیں۔

آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار
آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار
آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار
آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار

لون نے کہا کہ مناسب قیمتیں حاصل کرنے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی ممکن بنانے کے لیے جیو ٹیگنگ اور بہترین مارکیٹنگ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مصنوعات کی طرح ہمارے دستکاروں کو بھی پہچان اور مارکیٹنگ کے لیے جیو ٹیگ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی قدیم روایت کی بقا اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف شناخت بلکہ بھر پور تعاون بھی چاہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ محکمہ اور ایل جی انتظامیہ شینا درد قبیلے سے تعلق رکھنے والے دستکاروں کے جائز مطالبات پورا کرنے میں مثبت رویہ اختیار کریں گی تاکہ انہیں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار
آبائی پیشوں ذریعہ معاش بنانے والے قبائلی دستکار مالی مشکلات سے دو چار

مزید پڑھیں: Safapora Women Artisans امید اسکیم کے ذریعے صفا پورہ کی خواتین کاریگروں کی زندگیاں تبدیل ہوئی

GI Tag To Pashmina بسوہلی پشمینہ کو ملا جی آئی ٹیگ

Old Dyeing Unit Of Kashmir: اپنے پشتنی کام کو زندہ رکھنے والا کشمیری رنگریز

Last Updated :Mar 11, 2024, 5:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.