ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیاں میں دو بھتہ خور گرفتار - Extortionists Arrested

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 12:26 PM IST

Jammu kashmir police
Jammu kashmir police

two extortionists arrested by shooain police جیلوں میں قید افراد کو چھڑانے کے نام پر مبینہ طور لوگوں سے روپے اینٹھنے والے دو بھتہ خوروں کو شوپیاں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

شوپیاں (جموں کشمیر) : جموں کشمیر پولیس نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جو خود کو پولیس کے قریبی ساتھی کے طور پر ظاہر کر رہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی شوپیاں ضلع میں پولیس نے منگل کے روز اُس وقت انجام دی جب انہیں ایک شکایت موصول ہوئی کہ دو بھتہ خور خود کو پولیس کے قریبی ساتھی جتلا کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں اور جیلوں میں بند مختلف قیدیوں کو چھڑانے کے نام پر لوگوں سے پیسہ وصول کر رہے ہیں۔

شوپیاں پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد ان دونوں بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے انہیں سلاکھوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ ذرائع کے حوالہ سے بھتہ خوروں کی شناخت عبد المجید اور اقبال احمد کے طور پر ہوئی ہے، دونوں شوپیاں ضلع کے رہائشی ہیں۔ اس حوالہ سے پولیس اسٹیشن شوپیاں میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 43/2024 دفعہ 420/ 506 آئی پی سی درج کر کرکے اس کیس کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر میں خود کو آئی پی ایس افسر جتلانے والے ایک ٹھگ کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا تھا۔ جموں کشمیر پولیس نے اس طرح کے افراد سے ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے اس طرح کے جرائم یا مجرموں سے متعلق فوری طور پر پولیس کو مطلع کرنے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ اس طرح کے افراد کو کسی سادہ لوح انسان کو لوٹنے یا ٹھگنے سے قبل ہی حراست میں لے لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں پولیس نے بھتہ خور کو گرفتار کیا - Extortionist arrested

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.