ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بھارتی فوج نے بھاری برفباری میں پھنسے راجستھان لاء کالج کے طلبا کو بچالیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 4:51 PM IST

Indian Army Rescues Stranded Students جموں و کشمیر کے بانہال میں بھارتی فوج نے NH44 پر پھنسے راجستھان یونیورسٹی کے طلبا اور عملے کو بچالیا۔ فوج کی جانب سے راحت و بچاؤ کےلئے کی گئی کاروائی کی ستائش کی گئی۔

بھارتی فوج نے بھاری برفباری میں پھنسے راجستھان لاء کالج کے طلبا کو بچالیا
بھارتی فوج نے بھاری برفباری میں پھنسے راجستھان لاء کالج کے طلبا کو بچالیا

سرینگر: جموں و کشمیر کے بانہال میں بھارتی فوج نے مثالی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے NH44 پر سڑک کی ناکہ بندی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، پتھراؤ اور بھاری برف باری کی وجہ سے راجستھان کی موہن لال سکھادیہ یونیورسٹی کے عملے اور طلبا کو بچالیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 21 فروری 2024 کو خراب موسم کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہونے والی شدید برفباری اور سڑکوں میں رکاوٹوں کی وجہ سے بہت سے مسافر NH44 ہائی وے پر پھنس گئے۔ طلباء کا ایک گروپ بدھ کو قومی شاہراہ کھولنے کے بعد قاضی گنڈ سے جموں کے لیے روانہ ہوا تھا۔ ان میں لا کالج کے 74 طلبا کے علاوہ عملے کے 7 ارکان بھی شامل تھے جو سفر کے دوران طوفان میں پھنس گئے۔

نازک صوررتحال کو دیکھتے ہوئے فوج نے پھنسے ہوئے افراد کے انخلاء کو ترجیح دی اور انہیں فوری طور پر طبی امداد، کھانا اور گرم پناہ گاہ فراہم کی گئی۔ لاء کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کلپیش نکاوات نے فوری اور فیصلہ کن کارروائی پر ہندوستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قوم اور شہریوں کی خدمت کے لیے فوج کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔ فوجی ترجمان کے مطابق فوج کی اس بچاو کاروائی کو مقامی لوگوں اور طلباء نے سراہا اور انڈین آرمی کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.