ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کانگریس کا بی جے پی پر بدعنوانی کا الزام - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 4:20 PM IST

کانگریس کا بی جے پی پر بدعنوانی کا الزام
کانگریس کا بی جے پی پر بدعنوانی کا الزام

India Alliance In Ramban ضلع رامبن میں واقع کورٹ کمپلیکس میں انڈیا اتحاد کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کانگریس کا بی جے پی پر بدعنوانی کا الزام

رامبن: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتطام یوتی جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زور شور سے جاری ہے۔ اسی درمیان ضلع رامبن میں واقع کورٹ کمپلیکس میں انڈیا اتحاد کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں بی جے پی کی کارکردگی اور رشوت خوری پر سوال اٹھائے۔ پریس کانفرنس میں کانگریس کے متعدد رہنماوں نے شرکت کی۔

رامبن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں انڈین نیشنل کانگریس کے سابق پردیش یوتھ کمیٹی کے کارگزار صدر فیروز احمد خان نے ذارئع ابلاغ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی وہ کل پارٹی کے امیدوار چودھری لال سنگھ کے رامبن دورہ میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا سیاسی سفر اختتام کو پہنچا؟ - Farooq Abdullah politics

انہوں نے برسراقتدار جماعت بی جے پی پر ناقص کارکردگی اور رشوت خوری کا الزام لگایا۔ انہوں دعویٰ کیا کہ جموں کشمیر کی عوام نے اس جماعت کو باہر نکالنے کا من بنا لیا ہے جن کی وجہ سے مہنگائی، بے روزگاری، رشوت خوری عروج پر ہے۔ اس پر روک لگانے کے لیے کانگرس جماعت کو اقتدار میں واپس لانا ضروری ہے۔ پریس کانفرنس میں فیروز خان کے ہمراہ نیشنل کانفرنس لیڈر، پی ڈی پی، پینتھرس پارٹی اور دیگر کانگریس لیڈران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.