ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انڈیا الائنس آگے نہیں بڑھ سکا: آزاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 10:03 PM IST

Updated : Jan 29, 2024, 10:58 PM IST

جموں وکشمیر پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے کانگریس پارٹی کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے پاس دینے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے۔

غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد

کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انڈیا الائنس آگے نہیں بڑھ سکا: آزاد

جموں: جموں وکشمیر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے پیر کو جموں میں پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران کہا کہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انڈیا الائنس آگے نہیں بڑھ سکا۔


غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ اتحاد کرنا جیسے ہمیشہ مجبوری کی شادی ہوتی ہے۔ ہر ایک کے لیے مختلف مواقع اور مجبوریاں ہوتی ہیں۔ کچھ جگہوں پر یہ موقع ہے، لیکن انڈیا الائنس اس اتحاد کے معاملے میں یہ ایک مجبوری تھی۔انہوں نے کہا،'کانگریس نے دو بار کوشش کی، لیکن انہیں اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے حمایت اکٹھا نہیں کر پائے۔ کانگریس کے پاس اتحاد بنانے کا یہی واحد آپشن تھا،لیکن غلط پالیسیوں کی وجہ سے وہ آگے نہیں بڑھ سکی۔

انڈیا الائنس کے اتحاد پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ وہ (کانگریس) 26 پارٹیوں کی فہرست بناتے ہیں، لیکن وہ ہمیشہ اکیلے پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے پاس دینے کے لئے کچھ نہیں بچا اور جو اپوزیشن اتحاد کی باتیں کی جارہی ہیں اس کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نتیش کمار نے بی جے پی سے ہاتھ ملا کر اپنا ووٹ بینک برقرار رکھا لیکن کانگریس ایسا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پروگریسیو آزاد پارٹی سبھی پارلیمانی اور اسمبلی سیٹیوں پر اپنے امیدوار کھڑی کرئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے ساتھ لوگ اپنی وابستگی جتا رہے ہیں اور ہمیں امید ہیں کہ اسمبلی چناؤ میں پروگریسیو آزاد پارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔


اس سے قبل ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران غلام نبی آزاد نے کہاکہ اگر ہم اقتدار میں آتے ہیں تو زمین اور ملازمت کے حقوق کے تحفظ کی خاطر کام کریں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بطور وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر کے بے گھر لوگوں کو روشنی اسکیم کے تحت اراضی فراہم کی۔

مزید پڑھیں: فائیو اسٹار ہوٹلز میں چائے نوشی اور پریس کانفرنس سے کچھ نہیں ہوتا: پرشانت کشور


مذہب پر مبنی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے آزاد نے کہاکہ ترقی پر مبنی ایجنڈے پر ہی کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا لہذا اس حوالے سے سرکار کو زمینی سطح پر کام کرنا چاہئے۔

Last Updated : Jan 29, 2024, 10:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.