ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اس سال امرناتھ یاتریوں کے ہیلتھ سرٹیفیکیٹ کی جانچ ہوگی - Amarnath Yatra 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 12:26 PM IST

1
1

Health Certificate of Amarnath Yatris امرناتھ یاترا کو پر امن طور پر منعقد کرنے اور یاتریوں کی حفاظت اور سہولیت کو ممکن بنائے جانے کی غرض سے ہر سال حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے پختہ انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

جموں (جموں کشمیر) : شری امرناتھ یاترا کے دوران ہلاکتوں کو روکنے کے لیے یاتریوں کے ہیلتھ سرٹیفکیٹس کی اچانک جانچ کی جائے گی۔ اگر کسی کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ جعلی پایا گیا تو اسے سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امرناتھ یاترا میں ہیلتھ سرٹیفکیٹ ہمیشہ سے ایک اہم مسئلہ رہا ہے، سفر کے دوران ہونے والی اموات کے پیچھے جعلی ہیلتھ سرٹیفکیٹس کو ایک بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے۔

رواں برس امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہو رہی ہے اور 19 اگست تک جاری رہے گی۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی یاتریوں کے کے لیے ہیلتھ سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ضلع ہسپتالوں سے لے کر تمام کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز اور کچھ بنیادی طبی مراکز میں ہیلتھ سرٹیفکیٹ تیار کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس بار بلاک میڈیکل آفیسر کو بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہر ریاست نے امرناتھ شرائن بورڈ کو مجاز ڈاکٹروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

کئی بار یہ شکایات بھی موصول ہوتی ہیں کہ یاتری کی صحت ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اسے ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔ جب عقیدت مند یاترا پر آتے ہیں تو کشمیر کے بالائی (پہاڑی) علاقوں اور دشوار گزار سڑکوں پر سفر کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں، بعض اوقات یاتریوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔ جعلی ہیلتھ سرٹیفکیٹس کو روکنے کے لیے محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے انتظامی سیکریٹری کی زیر صدارت اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا۔ اور یہ فیصلہ لیا گیا کہ یاترا کے دوران کسی بھی دو مقامات پر عقیدت مندوں کے ہیلتھ سرٹیفکیٹ کی اچانک جانچ کی جائے۔ محکمہ صحت میں یاترا کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سنجے شرما نے کہا کہ ’’ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ جانچ کن دو مقامات پر کی جائے گی، لیکن اس طرح کا انتظام پہلی بار کیا جا سکتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: امرناتھ یاترا کیلئے رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع - Amarnath yatra 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.