ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حج 2024: منتجب عازمین کو تیسری قسط جمع کرانے کی ہدایت - Hajj 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 10:41 AM IST

جموں وکشمیرکے عازمینِ حج کو کمیٹی کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ وہ ستائیس اپریل تک اپنی روپیوں کی تیسری قسط جمع کرادیں۔ ان عازمین جن کا ایمبارکیشن پوائنٹ سرینگر ہے انہیں 153050 روپئے ادا کرنا ہوں گے اور جن عازمین نے قربانی کی ادائیگی کا انتخاب کیا ہو انہیں 168230 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ باقی دوسرے امبارکیشن پواینٹ سے رقم کی ادائیگی کچھ کم ہوگی۔

HAJJ 2024
HAJJ 2024

سرینگر: جموں وکشمیر حج کمیٹی کی جانب سے جاری ایک اطلاع کے مطابق حج 2024 کے لیے منتخب عازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 27 اپریل تک رقم برائے حج کی تیسری قسط جمع کرائیں۔ ان عازمین جن کا ایمبارکیشن پوائنٹ سرینگر ہے انہیں 153050 روپئے ادا کرنا ہوں گے اور جن عازمین نے قربانی کی ادائیگی کا انتخاب کیا ہو انہیں 168230 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

اسی طرح ان عازمین جن کا ایمبارکیشن پوائنٹ دلی ہے انہیں 78300 روپے جمع کرنا ہوں گے اور قربانی کی ادائیگی والے عازمین کو 93480 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ ایسے میں وہ عازمین جنہوں نے مبئی ایمبارکیشن پوائنٹ کا انتخاب کیا ہے انہیں 69350 روپے جمع کرنے ہوں گے اور قربانی کی ادائیگی کا انتخاب کرنے والے عازمین کو 84530 جمع کرانا ہوں گے۔

جن عازمین نے قربانی کے لیے ہاں کا نشان نہیں لگایا ہے وہ قربانی کی ادائیگی کے لیے رقم ادا نہ کریں۔ ایسے میں یہ رقم کسی بھی SBI /UBI برانچ میں یا www.hajcommittee.gov.in پر آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ 27 اپریل مقرر ہے۔

واضح رہے جموں وکشمیر سے اس سال 8 ہزار 17 عازمین حج کا فریضہ انجام دینے کےلئے جارہے ہیں۔ حج 2025 بھارت کا سالانہ حج کوٹہ 1.75 لاکھ بڑھا دیا گیا ہے۔ ایسے میں نئے معاہدے کے تحت حج کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

جوائنٹ سیکریٹری اقلیتی امور جو کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی قیادت میں حج معاہدے 2024 کے بھارتی وفد کا حصہ تھیں نے پہلے ہی کہا کہ نئے معاہدے 2024 کے تحت سعودی حکومت نے بھارت کو پہلی مرتبہ حج کرنے والوں کا سالانہ کوٹہ بڑھا کر 1.75 لاکھ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سال بھی زیادہ تعداد میں عازمین حج جموں وکشمیر سے ہوں گے ایسے میں ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے مقابلے میں سب سے زیادہ عازمینِ حج جموں و کشمیر کے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال یعنی 2023 میں ایک اہم اقدام کےطور محرم کے بغیر کئی خواتین نے حج کا اپنا فریضہ انجام دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.