ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 3:27 PM IST

Ganderbal Police arrested a man on charges of drug smuggling
Ganderbal Police arrested a man on charges of drug smuggling

Campaign Against Drugs۔ گاندربل پولیس نے منشیات کے خلاف مہم چلاتے ہوئے ٹرک سے منشیات کو ضبط کرلیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ گاندربل پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

گاندربل، جموں وکشمیر: پولیس اسٹیشن گاندربل نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اْس کے قبضہ سے منشیات بھی ضبط کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن گاندربل کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ ایک شخص سجاد احمد صوفی ولد غلام حسن صوفی ساکن سالورہ گاندربل اپنے نجی ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK03H-8638 میں ممنوعہ نشیلی اشیاء اسمگلر کر رہا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام حسن کی نگرانی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

صفاپورہ گاندربل میں منشیات فروش گرفتار


بتایا گیا ہے کہ اس پولیس ٹیم کی قیادت ایس ایچ اْو گاندربل نے کی اور نئے بس اسٹینڈ بیہامہ کے قریب مذکورہ ٹرک کو روکا اور ٹرک کی تلاشی لی جس دوران ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی موجودگی میں کوڈین فاسفیٹ کی 16 بوتلیں برآمد اور ضبط کی گئیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کو بھی موقع پر قبضہ میں لے لیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایف آئی آر نمبر 14/2024، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن گاندربل میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ منشیات کے خاتمہ کے لیے کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے کشمیر کے ضلع گاندربل کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ جس کے نتیجہ میں ہر روز 1 یا 2 منشیات فروشوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں بھی گزشتہ برس بھی بارہمولہ ضلع میں 2 درجن سے زیادہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ جب کہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کو بھی ضبط کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.