ETV Bharat / jammu-and-kashmir

صفاپورہ گاندربل میں منشیات فروش گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 10:32 PM IST

Drug peddler Arrested in Ganderbal گاندربل پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دوران ایک بدنام منشیات فروش کو گرفتارکیا ہے، گرفتار شدہ کے خلاف پولیس نے کیس درج کیا ہے۔

ganderbal-police-arrested-notorious-drug-peddler
صفاپورہ گاندربل میں منشیات فروش گرفتار

گاندربل: معاشرے سے منشیات کی لت کو جڑ سے ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے صفاپورہ گاندربل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا ہے۔

  • #GanderbalPolice arrested a notorious Drug Peddler in the jurisdiction of Police Station Safapora. Contraband Substance recovered from the residential house of the accused & seized in presence of Executive Magistrate First Class.
    Case FIR No. 02/2024, under relevant sections of… pic.twitter.com/UUow8HWwDo

    — Ganderbal Police (@Gbl_Police) January 20, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل غلام حسن کی نگرانی میں، ایس ایچ او پی ایس صفاپورہ گلزار حسین کی قیادت میں پولیس پارٹی جاوید احمد لہروال ولد مرحوم عبدل غفار لہروال ساکن کوندبل کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ تلاشی کے دوران جاوید احمد لہروال کے قبضے سے ممنوعہ مادہ، ہیرؤن جیسا مادہ برآمد کیا گیا۔

برآمد شدہ ممنوعہ مادہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ فسٹ کلاس کی موجودگی میں ضبط کیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے مذکوہ منشیات فروش کے خلاف ایف آئی آر نمبر 02/2024، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن صفا پورہ میں درج کیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں: منشیات کے خلاف جنگ میں عوامی ساتھ ناگزیر: پولیس سربراہ

جموں کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات فروشی کے خلاف جاری جنگ میں انتظامیہ، پولیس کو تعاون دینے کی سے اپیل کی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ ’’اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کسی اور جرم سے متعلق آپ کوئی نقل و حرکت محسوس کریں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کرکے اس کی اطلاع دیں۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کا پوری طرح قلع قمع عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.