ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جمعہ الوداع کے موقعے پر جامع مسجد سرینگر تالہ بند، میرواعظ کو نماز پڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی - Mirwaiz Not Allowed Friday Sermon

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 11:52 AM IST

Srinagar Jamia Masjid Closed by Admin: سرینگر میں واقع جامع مسجد میں میر واعظ عمر فاروق کو جمعۃ الوداع کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی، کشمیر انتظامیہ نے جامع مسجد کا قفل بند کر دیا ہے۔

Mirwaiz was not allowed to deliver the Friday sermon in the Jama Masjid, the Jama Masjid was locked
Mirwaiz was not allowed to deliver the Friday sermon in the Jama Masjid, the Jama Masjid was locked

سرینگر: میر واعظ کشمیر اور مولوی محمد عمر فاروق کو آج انتظامیہ نے جامع مسجد سرینگر میں جمعۃ الوداع کا خطبہ دینے اور نماز جمعہ پڑھانے کی اجازت نہیں دی۔ ایسے میں میر واعظ کی رہائش گاہ واقع نگین سرینگر کے مین گیٹ کے باہر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مزید تعیناتی دیکھی گئی۔ مقامی لوگ اسے ان کے نظربندی سے بھی دیکھ رہے ہیں۔ ایسے میں جامع مسجد سرینگر کے مرکزی گیٹ کو بند کردیا گیا ہے اور نوہٹہ مارکٹ کو بھی بند رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ نے انجمن اوقاف کو اطلاع دی ہے کہ وہ جامع مسجد کو بند رکھے کیونکہ آج مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
میر واعظ نے آج جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دیا

انجمن اوقاف جامع مسجد نے گزشتہ کل اپنے بیان میں کہا تھا کہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں جمعۃ الوداع کی نماز ٹھیک دو بج کر 30 منٹ پر ادا کی جائے گی اور میر واعظ 12 بج کر 40 سے وعظ و تبلیغ کی مجلس سے خطاب کریں گے۔ ادھر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میر واعظ کو جامع مسجد میں جمعہ نماز سے روکنے پر شدید افسوس اور حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ میر واعظ کو فرائض کی انجام دہی سے بلا جواز روکا جارہا ہے اور یہ پابندی ان کے بنیادی حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ میر واعظ کشمیر جو کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی ہیں، عمر فاروق کو چار برس سے زائد کی نظر بندی کے بعد گزشتہ برس ستمبر میں رہا کیا گیا تھا۔ تاہم رہائی کے بعد بھی انتظامیہ نے میر واعظ کو کئی مرتبہ جامع مسجد میں جمعہ نماز ادا کرنے سے روکا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ اپنے والد کے قتل کے بعد جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دیتے رہے ہیں اور قدیم زمانے سے ہی پرانے شہر کی تاریخی جامع مسجد سے میر واعظ خاندان کی وابستگی رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.