ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر سے ریاست کا درجہ چھینا گیا تو یہ سیاسی جماعتیں خاموش کیوں تھیں؟ :غلام نبی آزاد - Ghulam Nabi Azad Interview

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 9:00 AM IST

ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی ضرورت ہے اور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی عوامی مفاد کے لئے کام کرے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

Exclusive interview of Former Chief Minister JK Ghulam Nabi Azad

راجوری: لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف پروگریسو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے ای ٹی وی بھارت سے یوٹی جموں کشمیر کی سیاسی پارٹیوں اور پارلیمانی انتخابات سے متعلق خاص بات چیت کی۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے جموں کشمیر کے آئینی تشخص کو بحال کرنے پر غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ تشخص 75 سال میں کون سی ایسی چیز ہے جو اٹک گئی ہے جو ہر پانچ سال کے بعد الیکشن میں ہی زندہ ہو جاتی ہے اور پانچ سال بعد مر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست کا درجہ چھینا گیا اور اسے مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنایا گیا تھا تو تب یہ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کیوں خاموش تھیں جبکہ ہم نے پارلیمنٹ میں ریاست کا درجہ ختم کرنے کی پرزور مخالفت کی تھی۔


وادی کشمیر میں نوجوانوں کے خلاف درج مقدمات کے بارے میں غلام نبی آزاد نے کہا کہ کچھ لوگوں کو سیاسی بنیاد پر جیل میں بند کیا گیا اور چند کو عسکریت پسندی مقدمات کے تحت بند کیا گیا۔ تاہم جو بھی بے گناہ اور بے قصور ہوگا اس کو رہا کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں کشمیر میں جو قوانین نافذ کئے گئے ہیں وہ ریاست کا درجہ بحال ہوتے ہی فوراً ختم ہو جائیں گے اور ریاست کے اپنے قوانین ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ آزاد ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی ایک نئی سیاسی جماعت ہے تاہم عام لوگ اس جماعت میں لگاتار شامل ہورہے ہیں اس امید کے ساتھ کہ عوامی مسائل حل ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ کسی نئی پارٹی کو مشہور ہونے میں پانچ سال کا وقفہ لگتا ہے لیکن اُن کی پارٹی نے محض ایک سال کے وقفہ میں قومی اور ریاستی سطح پر پہچان بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.