ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جسمانی طور خاص بچوں کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ترال میں تقریب منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 10:01 PM IST

education-dept-held-program-in-govt-girls-hr-secondary-tral-for-specially-abled-childrens
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ترال میں تقریب منعقد

Program In Tral Girls Hr Secondary تقریب میں اساتذہ نے نئی ایجوکیشن پالیسی کے ساتھ ساتھ، جسمانی طور خاص بچوں کے لیے قائم کیے گیے اسکولوں میں دستیاب سہولیات اور سرکار کی جانب سے اس حوالے سے کیے جا رہے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ترال میں تقریب منعقد

ترال ( پلوامہ): محکمہ تعلیم کی جانب سے جمعرات کے روز گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول ترال میں جسمانی طور خاص بچوں کے لیے پروگرام منعقد ہوا، جس میں چیف ایجوکیشن افیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے،جبکہ تقریب میں زونل ایجوکیش افسر اونتی پورہ آزاد احمد وانی، زونل ایجوکیشن آفیسر ترال خورشید احمد اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں اساتذہ نے نئی ایجوکیشن پالیسی کے ساتھ ساتھ، جسمانی طور خاص بچوں کے لیے قائم کیے گیے اسکولوں میں دستیاب سہولیات اور سرکار کی جانب سے اس حوالے سے کیے جا رہے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ جسمانی طور خاص بچے ہمارے سماج کا قیمتی سرمایہ ہے، جن کو بہتر مقام دینے کی ضرورت ہے ۔

مزید پڑھیں: ایک ہاتھ سے معذور مسکان شیخ نے ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کیا



تقریب کے آخر میں جسمانی طور خاص بچوں میں اسکول بیگ تقسیم کیے گئیں۔
چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالقیوم ندوی نے میڈیا کو بتایا کہ چار مارچ کو اسکول کھلنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم نے تمام تر انتظامات کیے ہیں، جبکہ اسکول کھلنے کے پہلے روز تمام اسکولوں میں خصوصی استقبالیہ تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.