ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کرکٹ گھوٹالہ کیس: ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 8:50 PM IST

Updated : Feb 12, 2024, 10:36 PM IST

ED Summons Farooq Abdullah جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فاروق عبداللہ کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو 13 فروری کو ای ڈی آفس سرینگر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی۔

فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ

سرینگر:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل کانفرنس کے صدر و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ای ڈی نے اس سلسلے میں فاروق عبداللہ کو سمن پیر کے روز جاری کیا۔سمن میں ڈاکٹر فاروق کو کل یعنی 13 فروری کو ای ڈی دفتر سرینگر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے، کہ ای ڈی ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے منی لانڈرنگ کی مبینہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بارے میں وضاحت طلب کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ تفتیشی ایجنسی اپنی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر مالیاتی لین دین اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لے گی۔

تاہم، سمن کے جواب میں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ 13 فروری کو ہدایت کی تعمیل نہیں کر سکیں گے، کیونکہ وہ اس وقت جموں میں ہیں۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا

واضح رہے کہ ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو اسی کیس میں 10 جنوری کو طلب کیا تھا، تاہم فاروق عبداللہ اس روز بھی ای ڈی دفتر میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ فاروق عبداللہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 2001 سے 2012 تک کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر اپنے دور میں جے کے کرکٹ ایسوسی ایشن میں گھوٹالے سے منسلک منی لانڈرنگ کے مقدمے میں طلب کیا تھا۔ یہ کیس جے کے سی اے کے فنڈز کو غیر متعلق /اجنبی جماعتوں کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرکے نکالنے سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ گھوٹالہ: فاروق عبداللہ ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے

اس کیس میں فاروق عبداللہ پر 2022 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چارج شیٹ دائر کی تھی۔ یہ گھوٹالہ، جس کی سی بی آئی اور ای ڈی دونوں ایجنسیز تفتیش کر رہے ہیں، مبینہ طور پر 2004 اور 2009 کے درمیان ہوا تھا۔

ای ڈی نے 11 جولائی 2018 کو سی بی آئی کی طرف سے دائر کردہ چارج شیٹ کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی تھی، جس میں جے کے سی اے کے عہدیداروں پر جے کے سی اے کو 43.69 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے اور ملزم افراد کو اسی تناسب سے غیر قانونی فائدہ پہنچانے کا الزام تھا۔

Last Updated : Feb 12, 2024, 10:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.