ETV Bharat / state

کرکٹ گھوٹالہ: فاروق عبداللہ ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 12:01 PM IST

Updated : Jan 11, 2024, 12:20 PM IST

Farooq Abdullah Skips ED Questioningسرینگر نشست سے رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو جے کے کرکٹ ایسوسی ایشن گھوٹالے کیس کے سلسلہ میں ای ڈی نے تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔

a
a
کرکٹ گھوٹالہ: فاروق عبداللہ ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے

سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج جے کے کرکٹ ایسوسی ایشن گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔ فاروق کو ای ڈی نے گزشتہ کل سرینگر میں (ای ڈی) دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور وہ آج صبح 10:30 بجے پہنچنے والے تھے تاہم وہ ای ٹی دفتر نہیں آئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ تفتیش کے لیے ای ڈی دفتر نہیں آئیں گے۔

سرینگر پارلیمانی نشست سے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کو گزشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 2001 سے 2012 تک کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر اپنے دور میں جے کے کرکٹ ایسوسی ایشن گھوٹالے سے منسلک منی لانڈرنگ کے مقدمے میں طلب کیا تھا۔ یہ کیس جے کے سی اے JKCAکے فنڈز کو غیر متعلق /اجنبی جماعتوں کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرکے نکالنے سے متعلق ہے۔

فاروق عبداللہ پر 2022 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چارج شیٹ دائر کی تھی۔ یہ گھوٹالہ، جس کی سی بی آئی اور ای ڈی دونوں ایجنسیز تفتیش کر رہے ہیں، مبینہ طور پر 2004 اور 2009 کے درمیان ہوا تھا۔ ای ڈی نے 11 جولائی 2018 کو سی بی آئی کی طرف سے دائر کردہ چارج شیٹ کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی تھی، جس میں جے کے سی اے کے عہدیداروں پر جے کے سی اے کو 43.69 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے اور ملزم افراد کو اسی تناسب سے غیر قانونی فائدہ پہنچانے کا الزام تھا۔

مزید پڑھیں: فاروق عبداللہ اور میں ایک ساتھ پارلیمنانی انتخابات نہیں لڑیں گے: عمر عبداللہ

اس معاملے میں ای ڈی نے اب تک 51.90 کروڑ روپے کے گھوٹالہ کی شناخت کی ہے، جس میں سے ای ڈی نے 21.55 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں۔

Last Updated : Jan 11, 2024, 12:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.