ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ای بس ڈرئیوروں کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 7:14 PM IST

E bus drivers conductors protest in Srinagar
E bus drivers conductors protest in Srinagar

E bus drivers conductors protest in Srinagar سرینگر میں ای بس ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز نے ماہانہ تنخواہ میں جموں اور دہلی میں کام کر رہے ڈرائیوروں کے مثل تنخواہ دینے کی اپیل کی ہے۔

ای بس ڈرئیوروں کا احتجاج، تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ

سرینگر: سرینگر میں ای-بس ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز نے پانتھہ چوک بس اسٹینڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں دیگر شہریوں، یو ٹیز کے ڈرائیوروں کے مصداق ماہانہ تنخواہ اور ہفتہ وار چھٹی دینے کی مانگ کی۔ احتجاج کر رہے ڈرائیوروں، کنڈکٹرز نے دعویٰ کیا کہ ان ہی ای بسز کے ڈرائیوروں کو جموں میں ہر ماہ 18000 سے 20000 روپے کی تنخواہ دی جاتی ہے تاہم یہاں کشمیر میں ڈرائیوروں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور یہاں کے ڈرائیوروں کو محض دس سے بارہ ہزار روپے تنخواہ دیا جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں ہر ای بس میں ایک سیکورٹی اہلکار تعینات ہوتا ہے تاہم یہاں ای بسز کو ڈرائیوروں، کنڈکٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے اور بعض اوقات ان ڈرائیوروں کو شر پسند لوگوں کی جانب سے ہراسانی کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی گارڈ فراہم کرنے سے زیادہ وہ مکمل مراعات کے حصول کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ ڈرائیوروں نے دعویٰ کیا کہ انہیں ہفتہ وار چھٹی بھی نہیں دی جا رہی ہے نہ ہی اس کا معاوضہ دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں ای بس خدمات کا افتتاح کیا

احتجاج کر رہے ڈرائیوروں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ایک مسافر نے ایک ڈرائیور پر حملہ کیا جس کی ڈرائیور یونین مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے حکام سے اس ضمن میں ایکشن لینے، اور ڈرائیور کو انصاف فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر وہ سرینگر میں آکر احتجاج کریں گے۔ دریں اثناء، ڈرائیورو نے مسافروں سے بھی ڈرائیوروں کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.