ETV Bharat / state

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں ای بس خدمات کا افتتاح کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 11:39 AM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گذشتہ منگل کے روز گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 75 الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھائی۔ اس موقعے پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں سے آمدورفت کی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔ LG Sinha Launches Ebuses in Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ای بس خدمات کا افتتاح کیا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ای بس خدمات کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ای بس خدمات کا افتتاح کیا

سرینگر: مزکر کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ای بس خدمات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سے چلنے والی بسیں وادی کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہیں۔ آج 75 بسیں یہاں موجود ہیں۔ مستقبل میں مزید 25 بسیں سڑکوں پر دوڑیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ٹاٹا کی جانب سے مہیا کی گئی ان بسوں کو یہاں آنے میں پانچ ماہ کی تاخیر ہوئی۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ جتنی سہولیت یہاں کی عوام کو ان بسوں سے ہوگی اس سے وہ طویل انتظار کو بھول جائیں گے۔ یہ بسیں ہر قسم کی سہولیت سے لیس ہیں جس سے عوام کو فائدہ ہی ہونا ہے۔

وہیں بسوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد سری نگر اسمارٹ سٹی لیمٹیڈ کے سی ای او اطہر عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو طریقے کی الیکٹرک بسز ہیں۔ ایک جو اس وقت یہاں موجود ہیں نو میٹر کی اور دوسری 12 میٹر کی جو آنے والی ہیں۔ نو میٹر کے بسیں شہروں میں چلیں گی، وہیں 12 میٹر والی بسیں شہر کو دیگر اضلاع سے جوڑے گی۔ ان بسوں میں مخصوص افراد کے لیے ویل چیئر لفٹ نظام بھی موجود ہے، کیمرے نصب کیے گئے ہیں، پینک بٹن ہے اور تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: DC Budgam Flags Off Run For Unity ڈی سی بڈگام نے ڈی سی آفس تک "رن فار یونٹی" کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ ہم نے یہ بسیں خریدی نہیں ہیں بلکہ ٹاٹا موٹر سے 12 سال کے لیے لیز پر لی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ڈرائیور بھی ٹاٹا کا ہے اور گاڑیوں کی مینٹیننس بھی انہیں کی ذمہ داری ہے۔ اگر وہ صحیح طریقے خدمات انجام دینے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں پیسے نہیں دیے جائیں گے۔ مزید گاڑیوں آنے کے وقت کے حوالے سے ایپ پر لگاتار اپڈیٹ حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ٹکٹ کا کرایہ آن لائن اور آف لائن دونوں طریقے سے ادا کیا جا سکتا ہے۔ یہ گاڑیاں ایئر کنڈیشنر ہیں۔ اس لیے سردیوں میں بھی عوام کو مشکلات نہیں آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.