ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وندے بھارت ٹرین سے دہلی کا فاصلہ کم ہوگیا ہے:مرکزی وزیر

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 13, 2024, 8:13 PM IST

Distance from Vande Bharat train to Delhi has reduced:MOS Jitendra Singh
وندے بھارت ٹرین سے دہلی کا فاصلہ کم ہوگیا ہے:مرکزی وزیر

Vande Bharat train Khatua منگل کے روز مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کو گرین سگنل دے کر روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مانگ تھی کہ کٹھوعہ میں اس کا ایک الگ اسٹیشن ہونا چاہئے، مرکزی ریلوے وزارت نے لوگوں کی اس مانگ کو پورا کیا ہے۔

جموں: وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کے روز کہا کہ وندے بھارت ٹرین جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی سرکار لوگوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔


اطلاعات کے مطابق منگل کے روز مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کو گرین سگنل دے کر روانہ کیا.اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو وندے بھارت ٹرین سے بہت سارے فوائد مل پائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کی مانگ تھی کہ کٹھوعہ میں اس کا ایک الگ اسٹیشن ہونا چاہئے، مرکزی ریلوے وزارت نے لوگوں کی اس مانگ کو پورا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ اسٹیشن پر روکنے سے دہلی کا فاصلہ کم ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں، کٹرہ اور ادھمپور سے ایودھیا تک تین خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی


ڈاکٹر جیتیندر سنگھ نے مزید بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے لوگوں کو سبھی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے ، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر پچھلے پانچ برسوں کے دوران بہت سارے کام کئے گئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بھاجپا نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ جتنے وعدئے کئے انہیں پورا کیا گیا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.