ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں ووٹرز کو بیدار کرنے کے لیے سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام - LOK SABHA ELECTION 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 12:56 PM IST

سویپ پروگرام کے تحت ووٹرز کو بیدار کرنے اور لوگوں کو ووٹنگ کی اہمیت سے متعلق آگاہ کرنے کی غرض سے نکڑ ناٹک جیسے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ اسی سلسلے میں اننت ناگ میں ایک سائکلنگ ایونٹ کا اہتمام کیا گیا۔

اننت ناگ میں ووٹرز کو بیدار کرنے کے لیے سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام
اننت ناگ میں ووٹرز کو بیدار کرنے کے لیے سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ میں ووٹرز کو بیدار کرنے کے لیے سائیکلنگ ایونٹ کا اہتمام (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ (جموں کشمیر) : آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹرز کو بیدار کرنے اور جمہوری عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ایک کوشش کے تحت ’’یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس‘‘ نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں سویپ (سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپیشن) کے تحت ایک سائیکل ریس کا اہتمام کیا۔

سائیکل ریس میں اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جواں سال سائیکل سواروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو ووٹ کی اہمیت و افادیت اور جمہوری عمل میں حصہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ سائیکل ریس کی رہنمائی نوڈل افسر اننت ناگ نے کی۔ اس موقع پر نوڈل آفیسر نے کہا کہ سویپ پروگرام کے زیراہتمام منعقد ہونے والی یہ تقریب اسپورٹس مین شپ کی ایک اچھی مثال ہے، اپنے نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لئے یہ ایک انوکھی پہل ہے جس سے انتخابی عمل میں شہریوں، خاص طور پر متحرک نوجوانوں کو جمہوری عمل میں شامل کرنے کو بھرپور مدد ملے گی۔

ریس میں شامل شرکاء نے نہ صرف اننت ناگ کے پر فضا ماحول میں سائکلنگ کی بلکہ جیت حاصل کرنے کی دوڑ کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ووٹ کی اہمیت کے تئیں باخبر کیا۔ سائکلنگ میں سبقت پانے والے کئی نوجوان سائیکل سواروں کو انعامات سے نوازا گیا۔ سائیکلنگ ایونٹ میں شامل مقامی طلبہ نے ایونٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس طرح کے ایونٹس سے ووٹوں کی اہمیت سے متعلق عوام میں آگاہی عام ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Budgam Digital Awareness Rally: بڈگام میں ڈیجیٹل خدمات بیداری ریلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.