ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 8:27 PM IST

Two drug peddlers arrested in soporeضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک نجی کار سے منشیات ضبط کی گئی جبکہ گاڑی میں سوار دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار
سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں جموں کشمیر پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سائیکو ٹراپک مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انچارج پولیس چوکی، فروٹ منڈی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے ایک نجی کار کو زیر رجسٹریشن نمبر JK01AU 3674 کو، ریبن ناکہ چیکنگ پر، روکا اور اس کی تلاشی لی۔

سوپور پولیس کے مطابق گاڑی میں دو افراد سوار تھے اور تلاشی کارروائی کے دوران پولیس پارٹی نے کار سے SPASMOPROXYVON Plus کے 112 کیپسول اور کوڈین فاسفیٹ کی 11 بوتلیں برآمد کیں۔ سوپور پولیس نے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا اور ابتدائی تفتیش کے بعد ان کی شناخت عمر رشید شالہ ولد عبدالرشید شالہ اور عدنان منظور انتو ولد منظور احمد انتو ساکنہ صدیق کالونی، سوپور کے طور پر ظاہر ہوئی۔

پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 18/2024 U/S 8/21, 22, 29 NDPS ایکٹ کے ساتھ پولیس اسٹیشن سوپور میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔ قبل ازیں ایس ڈی پی او سوپور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کئی دنوں سے جاری کارروائی کے دوران علاقے میں منشیات فروشی کی ایک سرگرم گینگ کا پردہ فاش کیا گیا اور گینگ کے تین ممبر حراست میں لیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس ضمن میں تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کی بھی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: سوپور سے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

جموں کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ سوپور سمیت شمالی کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجھان کو ختم کرنے کے لیے پولیس اپنی کوششوں اور کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور منشیات فروشوں کے خلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.