ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال، بجہ ونی اسپورٹس گراؤنڈ سے کھیل شائقین مایوس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 8:01 PM IST

dilapidated conditions of Bajwani sports field in tral ترال کے علاقے کے کھیل شائقین، کھلاڑیوں نے بجہ ونی اسپورٹس گراؤنڈ میں خاموش احتجاج کرتے ہوئے حکام سے گراؤنڈ کا تعمیری کام جلد مکمل کرنے کی اپیل کی۔

ترال، بجہ ونی اسپورٹس گراؤنڈ سے کھیل شائقین مایوس
ترال، بجہ ونی اسپورٹس گراؤنڈ سے کھیل شائقین مایوس

ترال، بجہ ونی اسپورٹس گراؤنڈ سے کھیل شائقین مایوس

پلوامہ (جموں کشمیر) : ایک طرف انتظامیہ کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کا دعویٰ کر رہی ہے وہیں دوسری طرف جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں کھیل سرگرمیوں کے لیے موجود واحد اسپورٹس اسٹیڈیم ’’بجہ ونی سپورٹس گراؤنڈ‘‘ میں لیولنگ نہ کیے جانے سے کھلاڑیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترال کے کھیل شائقین، کھلاڑیوں نے بجہ ونی اسپورٹس گراؤنڈ میں جاری تعمیری کام میں تیزی لائے جانے کا مطالبہ کیا۔

مقامی کھلاڑیوں کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے ترال علاقے میں کھیل سرگرمیاں کافی بڑھ رہی ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے، تاہم زمینی سطح پر کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کی عدم موجودگی سے کھلاڑیوں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے ترال کے مختلف دیہات میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کرنے والے افراد نے بجہ ونی اسپورٹس گروانڈ میں جمع ہوکر خاموش احتجاج کر کے اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔

کھلاڑیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’بار بار کی گزارشات کے باوجود متعلقہ حکام اس جانب توجہ دینے سے گریزاں ہیں۔‘‘ محمد آصف نامی ایک کھلاڑی نے بتایا کہ بجہ ونی سپورٹس اسٹیڈیم میں گرچہ زرکثیر خرچ کی جا چکی ہے، تاہم ابھی تک کرکٹ گراؤنڈ کی ہمواری پوری طرح سے نہیں کی گئی ہے جسکی وجہ سے یہاں کھیلنے والے کھلاڑی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں اب تک تماشائیوں کے لیے بیٹھنے کی جگہ کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے جس کے لیے انتظامیہ کو اس اقدامات اٹھانے چاہئے۔

مزید پڑھیں: ترال میں عیدگاہ پریمئر لیگ کا افتتاح

اس دوران علاقے کے کمنٹریٹر سہیل ریشی نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں تعمیر وتجدید کا کام کافی سست روی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا:’’ہماری خوایش تھی کہ یہاں ایک لیدر بال ٹورنامنٹ شروع کیا جائے، مگر بدقسمتی سے ایسا کرنا فی الوقت ممکن نہیں کیونکہ ابھی تک گراؤنڈ کی زمین ہموار نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے گراؤنڈ کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.