ETV Bharat / jammu-and-kashmir

چارلی چپلن-2 اپنے منفرد انداز میں رائے دہندگان میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کررہے ہیں - Charlie Chaplin of India

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 5:20 PM IST

Updated : Apr 18, 2024, 6:54 PM IST

چارلی چپلن کی سالگرہ کے موقع پر بھارت کے چارلی چپلن-2 اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ایک آئیکون راجن کمار نے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے ووٹرس میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کشمیر سے کنیا کماری تک سفر شروع کیا۔ اس دوران راجن کمار مخلتف پروگرامز منعقد کرکے ووٹرس کو ووٹ ڈالے کی ترغیب دیتے ہے۔

charlie-chaplin-2-launches-voter-awareness-drive-from-kashmir-to-kanniyakumari
چارلی چپلن (ٹو) اپنے منفرد انداز میں رائے دہندگان میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کررہے ہیں

چارلی چپلن-2 اپنے منفرد انداز میں رائے دہندگان میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کررہے ہیں

سرینگر:لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ 19 اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ ایسے میں چارلی چپلن کی سالگرہ کے موقع پر بھارت کے چارلی چپلن دوم کے ہیرو راجن کمار جو کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے آئیکون بھی ہیں نے رائے دہندوں کو ووٹنگ کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر منفرد انداز میں شروع کیا۔

کشمیر کی وادیوں میں بیگی پینٹ، کوٹ، ٹوپی پہن کر اور چھتری لیے وہ خاموشی سے لوگوں کو ہنساتے ہوئے اور ہر ایک سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے نظر آئے۔ چارلی چپلن(ٹو) نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کی۔ دہلی سے کشمیر پہنچنے والے ہیرو راجن کمار نے قومی رائے دہندگان بیداری پروگرام کے تحت کشمیر کے کئی جگہوں پر شوز کیے ۔
اس کا اہتمام کشمیر پرفارمرز کلیکٹو نے کیا تھا۔ راجن کمار نے کشمیر پرفارمرز کلیکٹو کے سربراہ منظور میر کا شکریہ ادا کیا ا چارلی چپلن(ٹو) نے مہندر لالکا، ڈاکٹر پون اگروال، پدم شری بمل جین اور ڈاکٹر انیل کاشی مرارکا سمیت کئی متاثر کن شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کی ہمت نے اسے اس سفر پر آگے بڑھایا۔

الیکشن کمیشن کے آئیکن راجن کمار نے کہا کہ اس یاترا کا مقصد یہ ہے کہ رائے دہندگان ووٹ کی اہمیت کو سمجھے اور ووٹنگ کے دن زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر آئیں۔

یہ چارلی چپلن(ٹو) کا ایک انوکھا تصور ہے جس کا مقصد پورے ملک میں ووٹرز میں آگاہی پھیلانا ہے۔ راجن کمار الیکشن کمیشن کے پہلے آئیکون ہیں جو لوگوں کو اس طرح ووٹ دینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی راجن کمار ووٹنگ ٹری کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن آگاہی مہم: گھنٹہ گھر، لال چوک میں نکڑ ناٹک کا اہتمام



چارلی چپلن(ٹو) کشمیر سے کنیا کماری تک ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کو ایک بڑا چیلنج سمجھتا ہے۔ راجن کمار فلمی اداکار اور فلم ساز ہونے کے علاوہ شاعر اور مصنف بھی ہیں۔ انہوں نے انتخابات پر ایک موثر نظم "ووٹنگ سے نہ چھکنا" لکھی ہے جو ووٹ ڈالنے کی تحریک دیتی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 2024 میں ملک میں 18ویں لوک سبھا کی تشکیل کے عمل کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ 19 اپریل کو پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں یکم جون تک سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

Last Updated : Apr 18, 2024, 6:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.