ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ کے اچھہ بل میں سیاحوں اور سابق سر پنچ پر حملے کے خلاف موم بتی جلوس کا اہتمام - Candle Light March

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 5:45 PM IST

Candle Light March in Anantnag: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مقامی باشندوں نے پہلگام کے اچھہ بل میں سیاحوں اور سابق سرپنچ پر ہوئے حملے کے خلاف کینڈل مارچ کا اہتمام کیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سیاحوں، غیرمقیم مزدوروں اور سرپنچ پرہوئے حملے کی مذمت کی۔

اننت ناگ کے اچھہ بل میں سیاحوں اور سابق سر پنچ پر حملہ کے خلاف موم بتی جلوس کا اہتمام
اننت ناگ کے اچھہ بل میں سیاحوں اور سابق سر پنچ پر حملہ کے خلاف موم بتی جلوس کا اہتمام (etv bharat)

اننت ناگ کے اچھہ بل میں سیاحوں اور سابق سر پنچ پر حملہ کے خلاف موم بتی جلوس کا اہتمام (etv bharat)

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مقامی باشندوں نے سیاحوں، غیرمقیم مزدوروں اور سابق سرپنچ پر ہوئے حملے کے خلاف موم بتی مارچ کا اہتمام کیا۔ مقامی باشندوں نے موم بتی جلوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مظاہرین نے کہا کہ بے وہ قصورواروں پر ہوئے حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

مطاہرین نے کہا کہ موم بتی مارچ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ حملے میں ملوث لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ یوٹی جموں وکشمیر میں کسی بھی بے قصور پر حملے کی مذمت کی جائے گی۔ حملے کے خلاف اب لوگ اب سڑکوں پر نکلے گئے۔ عام لوگوں پر حملے کی مخالفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ موم بتی مارچ میں مقامی تاجر، ٹرانسپورٹرز، ریڑھی والے، غیرمقیم مزدور سمیت تمام لوگوں نے شرکت کی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب عام کشمیری وادی میں کسی طرح کا تشدد نہیں چاہتے ہیں۔ وادی میں آنے والے سیاح ہمارے مہمان ہیں۔ ان سے کشمیری عوام کو مالی فائدہ ہوتا ہے۔ اگر سیاح کشمیر میں نہیں آئیں گے تو مقامی باشندوں کی روزی روٹی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرمقیم مزدوروں کی ہلاک کے خلاف سرینگر میں موم بتی جلوس کا اہتمام

واضح رہے کہ چند روز قبل اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں نا معلوم بندوق برداروں نے راجستھان سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی سیاحوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ اُسی وقت ضلع شوپیاں میں بندوق برداروں نے بی جے پی کے سابق سر پنچ اعجاذ احمد کو ہلاک کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.