ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہوسٹل بلڈنگ میں لگی آگ کی رپورٹ ڈی سی پلوامہ کو بھیج دی گئی: تحصیلدار اونتی پورہ - Model Tribal Residential School

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 7, 2024, 9:00 PM IST

ضلع انتطامیہ پلوامہ نے ٹرائبل ہوسٹل میں اگ لگنے کی واردات میں ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیلدار اونتی پورہ شکیل احمد کو جائے وقوعہ پر روانہ کرکے اس کی پوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ آگ لگنے کی وجوہات کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

building-of-tribal-residential-school-in-awantipora-gutted-in-fire-inquiry-initiated-for-fire-cause
Etv Bharatہوسٹل بلڈنگ میں لگئی آگ کی رپورٹ ڈی سی پلوامہ کو بھیج دی گئی: تحصیلدار اونتی پورہ

ہوسٹل بلڈنگ میں لگئی آگ کی رپورٹ ڈی سی پلوامہ کو بھیج دی گئی: تحصیلدار اونتی پورہ

اونتی پورہ: ہفتہ کی رات گوری پورہ اونتی پورہ میں بھیانک آگ کی ایک واردات میں گجر بکروال ہوسٹل کی ایک عمارت خاکستر ہوگی، جسے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آگ اچانک رات کے گیارہ بجے ہوسٹل بلڈنگ میں ظاہر ہوئی جس کے بعد فائر سروس کی بروقت کاروائی سے آگ کو قابو پالیا گیا، تاہم آگ کی اس وادرات میں ایک عمارت پوری طرح خاکستر ہوئی اور اس میں زیر تعلیم طلاب کی کتابیں اور بسترے سمیت دیگر اسباب بھی نذر آتش ہوئے۔
عینی شاہدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آگ قریباً گیارہ بجے اچانک ظاہر ہوئی،جس دوران طلبہ اور اسٹاف دوسری بلڈنگ میں نماز ادا کر رہے تھے۔ ایک طالب علم وضو کرنے کے سلسلے میں جب باہر نکلا تو اس نے عمارت میں آگ دیکھی جس کے بعد اس نے چلانا شروع کیا اور پھر برقت فائر سروس اہلکار پہنچ گئے،جنہوں نے آگ پر قابو پاکر دیگر عمارات کو بچایا ۔
ہوسٹل کے وارڈن فاروق احمد نے بتایا کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، البتہ ایک بلڈنگ مکمل طور تباہ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: پلوامہ میں ماڈل قبائلی رہائشی اسکول کی عمارت آگ کی نذر
اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی ھدایات پر آج تحصیلدار اونتی پورہ شکیل احمد نے ہوسٹل کا دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ لیا اور اس نے فوری طور پر بسترے اور دیگر ضروری چیزوں کی ایک کھیپ ہوسٹل کو فراہم کی۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ خاکستر ہوئی بلڈنگ پر کام جلد شروع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.