ETV Bharat / jammu-and-kashmir

الیکشن کمیشن سے ملاقات کے دوران بی جے پی اسمبلی انتخابات کے اںعقاد کیلئے ڈباؤ ڈالیں گے : اشوک کول

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 10, 2024, 7:34 PM IST

Updated : Mar 10, 2024, 8:56 PM IST

Ashok koul on JK assembly election بی جے پی جنرل سیکریٹری اشوک کول نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقات کے دوران اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے دباو ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اسمبلی چناؤ کی خاطر پوری طرح سے تیار ہیں۔

اشوک کول
اشوک کول

جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے دباؤ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاجپا جموں وکشمیر اور لداخ کی چھ نشستوں پر کامیاب ہوگی ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔


انہوں نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی چناؤ میں جیت کو یقینی بنانے کی خاطر بی جے پی نے جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں مہم شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی آگے بڑھ رہی ہیں اور پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ان کے مطابق بھاجپا نے ہر پولنگ اسٹیشن پر 370 ووٹ بڑھانے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔اشوک کول نے کہا کہ حزب اختلاف کے لیڈروں کے پاس کوئی ویژن نہیں ہم نے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا۔

مزید پڑھیں: بی جے پی ترقی کے ایجنڈے کے بنیاد پر لوک سبھا الیکشن لڑے گی، اشوک کول



الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جموں وکشمیر آمد پر اشوک کول نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران وفد کے ساتھ ملاقات کریں گے۔بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقات کے دوران اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لئے دباو ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اسمبلی چناؤ کی خاطر پوری طرح سے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا 12 سے 13 مارچ کے درمیاں جموں و کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں اس دوران ای سی آئی لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
(یو این آئی)

Last Updated : Mar 10, 2024, 8:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.