ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں بی جے پی کا اجلاس، اپوزیشن جماعتوں پر تنقید - Lok sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 5:13 PM IST

BJP Meeting At Mandi In Poonch: جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بی جے پی کی جانب سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں مذکورہ پارٹی کے نیشنل جنرل سیکرٹری ترون چگ، پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ شریک ہوئے۔

منڈی میں بی جے پی کا اجلاس،اپوزیشن جماعتوں پرتنقید
منڈی میں بی جے پی کا اجلاس،اپوزیشن جماعتوں پرتنقید (etv bharat)

منڈی میں بی جے پی کا اجلاس،اپوزیشن جماعتوں پرتنقید (etv bharat)

منڈی: ان کے ہمراہ بلونت سنگھ منکوٹیا، راجندر پربھاری، ریاستی کانوینر پہاری لالا منظور احمد لون، پارٹی کے سینیئر لیڈر شہزاد احمد خان، ایس ٹی مورچہ کے یو ٹی کے نائب صدر حاجی محمد اشرف سمیت دیگر پارٹی کے لیڈران، کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں اجلاس میں شمیولیت کی۔

اس موقعے پر لوگوں نے ان کا والہانہ انداز میں استقبال کیا۔ منعقدہ اجلاس کے دوران مذکورہ ریاستی صدر رویندر رینہ سمیت متعدد لیڈران نے پہاڑی طبقہ کو شڈولڈ ٹرائب کا درجہ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بی جے پی کی جانب سے راجوری پونچھ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے کسی اُمیدوار کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ تاہم جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے راجوری پونچھ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے ظفر اقبال منہاس کا بطور اُمیدوار کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25 مئی کو اپنی پارٹی کے اُمیدوار ظفر اقبال منہاس کے حق میں اپنا ووٹ ڈال کر اُنہیں کامیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد

اس موقعے پر پارٹی کے نیشنل جنرل سیکرٹری ترون چگ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا مشن خاندانی نظام کو ختم کرنا ہے۔ مفتی، عبداللہ، گاندھی، ان تین خاندانی پارٹیوں سے عوام کو آزاد کروانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.