ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بنگہ ڈارعلاقہ کے لوگوں کا بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 7:49 PM IST

Etv Bharatbangdar-anantnag-residents-protested-against-non-availability-of-electricity
بنگہ ڈارعلاقہ کے لوگوں کا بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

Unscheduled Power Cuts احتجاجیوں کے مطابق گنجان آبادی والے علاقے میں محض سو کلو واٹ ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے، جو بار بار لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے۔ لوگوں نے علاقہ کے لیے ڈھائی سو کلو واٹ بجلی ٹرانفارمر کی مانگ کی ہے۔

بنگہ ڈارعلاقہ کے لوگوں کا بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

اننت ناگ: ماہ رمضان میں وادی کشمیر کے کئی علاقے میں بجلی بحران نے سنگین رخ اختیار کیا ہے۔ وہی متعدد دیہات میں بجلی بیشتر اوقات غائب ہی رہتی ہے۔ جبکہ کئی علاقوں میں بجلی ٹرانسفارمر لوڈ شیڈینگ کی وجہ سے بار خراب ہونے سے لوگ پریشانیوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔

اس متبرک مہینے ماہ رمضان میں بھی جنوبی کشمیر کے اکثر بیشتر علاقوں میں سحری اور افطاری کے وقت بجلی غائب ہی رہ جاتی ہے۔ وہی کچھ ایسے بھی علاقے ہیں، جہاں بجلی کے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات درپیش آتے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بنگہ ڈار علاقہ کا بھی یہی حال ہے۔ علاقے کے لوگوں نے آج ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دیا اور ٹریفک کی آمدورفت کو روک دیا اور محکمہ کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ کافی پریشان ہیں۔
احتجاجیوں کے مطابق گنجان آبادی والے علاقے میں محض سو کلو واٹ ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے، جو بار بار لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی آنکھ مچولی سے ذرپارہ بجبہاڑہ کے صارفین پریشان



احتجاجیوں کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے وہ ٹرانسفارمر خراب رہنے کی وجہ سے بجلی سے محروم ہے، جس کی وجہ سے وہ کافی مشکلات سے جوج رہے ہیں۔ اس حوالے سے لوگوں نے محکمہ بجلی کے عہدیداروں سے علاقے میں ڈھائی سو کے وی ٹرانسفارمر نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں علاقہ کے لوگوں نے ڈی سی اننت ناگ کے ساتھ ملاقات کی اور ڈی نے ان کو یقین دلایا کہ علاقے میں نیا ٹرانسفارمر جلد نصف کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.