ETV Bharat / jammu-and-kashmir

برفباری: 8 اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 5:46 PM IST

Avalanche Warning JK جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے برفانی توداے گر آنے کے پیش ںظر پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی اور ان سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

avalanche-warning-issued-for-eight-districts-of-jammu-and-kashmir
برفباری: 8 اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

سرینگر: جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے 8 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔


ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے آٹھ اضلاع جن میں ڈوڈہ ، پونچھ ، کشتواڑ ، رامبن ،گاندربل ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ شامل ہیں کے پہاڑی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں برفباری سے طویل خشک موسم کا خاتمہ

واضح رہے کہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بدھ کی شام بارشوں کے ساتھ برف باری شروع ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں 2 انچ برف جمع ہوئی ہے جبکہ قصبہ اننت ناگ میں 4 انچ، قاضی گنڈ میں 9 انچ، پہلگام میں 10 انچ، قصبہ پلوامہ میں 2 انچ، قصبہ کولگام میں 3 انچ، قصبہ شوپیاں میں 4 انچ، قصبہ بارہمولہ میں 3 انچ، قصبہ کپواڑہ میں 4 انچ اور گلمرگ میں 14 انچ برف جمع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.