ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کے ضلع صدر کا روڈ شو - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 5:13 PM IST

Apni Party Road show in Anantnag: اننت ناگ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ضلع صدر اور کوکرناگ کے سابق رکن اسمبلی عبدالرحیم راتھر کی قیادت میں روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر پارلیمانی حلقے میں ریکارڈ ووٹنگ سے جموں و کشمیر کے لوگوں میں سیاسی بیداری آئی ہے۔ اس سے کشمیری عوام کو فائدہ ہوگا۔

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کے ضلع صدر کا روڈ شو
اننت ناگ میں اپنی پارٹی کے ضلع صدر کا روڈ شو (etv bharat)

اننت ناگ میں اپنی پارٹی کے ضلع صدر کا روڈ شو (etv bharat)

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کے حوالےسے سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ اسی درمیان جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے اننت ناگ میں روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقعے پر اپنی پارٹی کے ضلع صدر و سابقہ رکن اسمبلی کوکرناگ عبدالرحیم راتھر نے کا کہنا ہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست کی ریکارڈ ووٹنگ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشت پر بھی بڑا مثبت اثر پیدا کر سکتی ہے۔ پچھلے برسوں کے مقابلے میں اس سال لوگوں نے گھروں سے نکل کر حق رائے دہی کا استعمال کیا تاکہ ایوان میں جموں کشمیر کی نمائندگی ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سجاد غنی لون کی مرکزی حکومت پر تنقید

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے جموں کشمیر میں روایتی سیاست کا سلسلہ جاری ہے۔ ان سیاسی جماعتوں کا مقصد صرف اقتدار حاصل کر کے جموں کشمیر کے عوام پر مسلط ہونا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کی سیاسی چالوں سے اچھی طرح سے واقف ہو چکے ہیں اور سوچ سمجھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔ پہلےجموں و کشمیر میں انتخابات بائیکاٹ کرنا عام تھا لیکن ایسا نہیں ہے۔ کشمیری عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے پولنگ بوتھوں تک جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.