ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سالانہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوگی - amarnath yatra 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 3:05 PM IST

امرناتھ گھپا جنوبی کشمیر کے ہمالیہ پہاڑیوں پر سطح سمندر سے 3 ہزار 8 سو 80 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ اس گپھا کی یاترا ہندو مذہب میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہر سال اس گپھا کی یاترا کے لیے ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں یاتری آکر اس کا درشن کرتے ہیں۔

annual-amarnath-yatra-to-begin-on-june-29
سالانہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوگی

سرینگر: کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہونے جارہی ہے، جس کے لئے یاتری کے لیے پیر سے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا۔ اس بار یاترا 50 ایام پر محیط ہوگی جو 19 اگست کو اِختتام پذیر ہوگی۔

شری امرناتھ شرائن بوڈ نے آج اس بات کا اعلان کیا کہ یاتری پیر سے آئن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ یاترا پر جانے کے خواہشمند عقیدت مند امرناتھ شرائن بورڈ کی سائٹ https://jksasb.nic.in پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ موبائل ایپلیکیشن شری امرناتھ جی یاترا کے ذریعے بھی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔
بورڈ نے اعلان کیا کہ یاترا کا آغاز 29 جون سے ہوگا اور 19 اگست کو یہ اختتام ہوگی۔امرناتھ یاترا کے لئے ملک بھر سے لاکھوں یاتری کشمیر وارد ہوتے ہیں، جو پہلگام یا بالتل سے پہلگام کی پہاڑی پر واقع شیو کا درشن کرتے ہیں۔

امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد، گھپا سے صبح اور شام کی آرتی کا براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا۔ عقیدتمند ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعہ آرتی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امرناتھ یاترا2024: لازمی ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے 112 ڈاکٹر نامزد


کشمیر میں امرناتھ یاترا پہلگام اور سونہ مرگ کے بالتل کے راستوں سے ہوتی ہے۔ اس یاترا کو پُر امن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے ہزاروں نیم فوجی اہلکاروں وادی میں تعینات کئے جاتے ہیں۔ بالخصوص جموں سرینگر شاہراہ، پہلگام، سرینگر اور گاندربل میں سکیورٹی کا سخت ترین بندوبست کیا جاتا ہے۔

جموں کشمیر انتظامیہ اور باڈر روڈس آرگنائزیشن نے بالتل سے امرناتھ تک امسال مضبوط راستہ بنایا ہے جہاں سے یاتری پیدل سفر کرسکتے ہیں۔ یہ راستہ سیمنٹ اور کنکریٹ سے تعمیر کیا گیا، تاکہ یاتریوں کا شیو کا درشن کرنے کے لئے گھپا تک آسان رسائی دستیاب رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.