ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: عید سے قبل مارکیٹ چیکنگ میں تیزی - Market Checking In Tral

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 4:41 PM IST

MARKET CHECKING IN TRAL
ترال: عید سے قبل مارکیٹ چیکنگ میں تیزی

ترال قصبے میں آج محکمہ خوراک، میونسپلٹی اور پولیس نے محکمہ مال کے باہمی اشتراک سے مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران بس اسٹینڈ ترال اور دیگر مقامات پر چیکنگ کی گئی۔

ترال: عید سے قبل مارکیٹ چیکنگ میں تیزی

ترال: گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کو لگام دینے کے لیے ترال قصبے میں آج محکمہ خوراک، میونسپلٹی اور پولیس نے محکمہ مال کے باہمی اشتراک سے مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران بس اسٹینڈ ترال اور دیگر مقامات میں قصابوں، سبزی اور مرغ فروشوں کی چیکنگ کی گئی۔

غور طلب ہو کہ مارکیٹ چیکنگ اسکارڈ کی قیادت تحصیل دار ترال عمران احمد کر رہے تھے جب کہ ای او ترال طارق احمد اور ایس ایچ او سبزار احمد بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ اس موقعے پر دیکھا گیا کہ سرکاری نرخوں پر یہ اشیاء خوردونوش فروخت کی جارہی ہیں یا نہیں۔ اس دوران خلاف ورزی کرنے والے دکان داروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان سے جرمانہ وصول کیا گیا۔

جب کہ قصبے میں ٹریفک کو بلاخلل جاری رکھنے کے لیے ایک روڈ میپ بھی مرتب کیا گیا تاکہ کل جمعۃ الوداع کے موقعے پر عوام کو خانقاہ فیض پناہ ترال تک پہنچنے میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ عوامی حلقوں نے مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ تیز کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیل دار ترال عمران احمد نے بتایا کہ ترال قصبے میں گراں فروشی کو روکنے کے لیے انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ تاہم عوام کو بھی ہمیں تعاون فراہم کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.