ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کے نوجوان گلوکار نے پی ایم مودی کی تعریف کے لیے گانا کمپوز کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 3:23 PM IST

Young Singer Composed Song For PM Modi: کشمیر کے نوجوان گلوکار نے پی ایم مودی کی تعریف کے لیے گانا کمپوز کیا ہے۔ گانا گانے والے عمران عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی آمد سے کافی توقعات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آج وہ کشمیر کے لیے اہم اعلانات کریں گے۔

A young singer from Kashmir composed a song in praise of PM Modi
A young singer from Kashmir composed a song in praise of PM Modi

کشمیر کے نوجوان گلوکار نے پی ایم مودی کی تعریف کے لیے گانا کمپوز کیا

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان گلوکار نے جمعرات کو وادیٔ کشمیر کے دورے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے ایک گانا تیار کیا ہے۔ (27) سالہ عمران عزیز ولد عبدالعزیز شیخ ساکن شیر کشمیر کالونی اننت ناگ نامی اس نوجوان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کو پہلے سے ہی پسند کرتا ہوں اور جب میں نے سنا کہ وہ کشمیر آنے والے ہیں تو میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ میں کافی خوش ہوا۔ اور میں نے وزیر اعظم کی آمد کے لیے استقبال کے لیے ایک گانا تیار کیا۔ جس کی سماجی رابطہ سائٹ پر کافی پذیرائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کے آنے سے کافی امیدیں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آج وہ کشمیر کے لیے اہم اعلانات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ وزیر اعظم آج کشمیر کے نوجوان اور یہاں کی تعمیر وترقی کے لیے خاص اعلانات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بخشی اسٹیڈیم میں خطاب سے قبل وزیر اعظم نے کیا نمائش کا مشاہدہ

عمران عزیز نے تقریباً تین منٹ کا گانا ترتیب دیا ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا ہے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی سمیت ان کی حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔ گانا شروع ہوتا ہے ’’مودی آئیں گے مودی آئیں گے، کمل کھلائیں گے، جھنڈا لہرائیں گے‘‘ (مودی آئے گا، کمل کھلے گا اور وہ (مودی) جھنڈا لہرائیں گے)۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح جنوبی کشمیر میں محکمۂ صحت عامہ کام کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے اور امید ہے کہ اس کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور جنوبی کشمیر کے لیے ایک نئے اسپتال کی اہم ضرورت ہے اور اس کی منظوری جلد دی جائے گی اور بجلی کے ڈھانچے کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.