ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سکمز، صورہ کے نئے ڈائیریکٹر کے عہدے کی خاطر 29 درخواستیں موصول

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 12:47 PM IST

سکمز، صورہ کے نئے ڈائیریکٹر کے عہدے کی خاطر 29 درخواستیں موصول
سکمز، صورہ کے نئے ڈائیریکٹر کے عہدے کی خاطر 29 درخواستیں موصول

SKIMS Soura Director post: سکمز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز کول اسی ماہ سبکدوش ہو رہے ہیں۔ ایسے میں اس ماہ کے آخر تک نئے ڈائریکٹر کی تقرری متوقع ہے۔

سرینگر (جموں کشمیر): دسمبر 2023 میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (سکمز) SKIMS صورہ کے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے 29 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ گذشتہ برس دسمبر ماہ میں محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے ایک نوٹیفکیشن جاری کی تھی جس میں سکمز میں ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے شہریوں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ ایسے میں 29 اہل امیدواروں نے درخواستیں آن لائن جمع کی ہیں اور اس کے ساتھ ہی مزید درخواستیں وصول کرنے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ان درخواستوں کی جانچ محکمہ صحت اور میڈیکل ماہرین کی مقررہ کردہ اسکریننگ کمیٹی کرے گی۔ جس میں مقررہ قابلیت اور مطلوبہ تجربے کی بنیاد پر امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا۔ جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی منتخب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ سکمز اسپتال کے نئے ڈائریکٹر کی تقرری اس ماہ کے آخر تک عمل میں لائی جانی متوقع ہے۔ جانچ کمیٹی کی صدارت محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے انتظامی سیکریٹری کریں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں سرینگر، جموں اور ہندوارہ کے میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز کے علاوہ سکمز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: SKIMS Neglects Cancer Patients: کشمیر کے سکمز ہسپتال میں کینسر مریض فراموش

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار کی تقرری زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک کی معیاد کے لیے انجام دی جائے گی یا اس وقت تک کہ جب تک کہ 65 برس کی عمر کو پہنچ جائے۔ وہیں نوٹفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سکمز صورہ کی گورننگ باڈی ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے تقرر کرنے والی اتھارٹی ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ سکمز صورہ کے موجودہ ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اے کول ہے جو کہ 31 دسمبر 2021 سے اس عہدے پر فائز ہیں ایسے وہ اسی ماہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.