ETV Bharat / international

امریکی طیاروں نے غزہ میں کھانے کے 38,000 پیکٹس ایئر ڈراپ کیے

author img

By AP (Associated Press)

Published : Mar 3, 2024, 1:56 PM IST

غزہ کے سخت محاصرے کی وجہ سے اب تک بھوک کی وجہ سے متعدد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسی بیچ امریکی فوجی طیاروں نے صدر بائیڈن کی طرف سے منظور کردہ ہنگامی انسانی امداد کے پہلے مرحلے میں کھانے کے تقریباً 38,000 پیکٹس کو غزہ میں ایئر ڈراپ کیا۔

امریکی طیاروں نے غزہ میں کھانے کے 38,000 پیکٹس ایئر ڈراپ کیے
امریکی طیاروں نے غزہ میں کھانے کے 38,000 پیکٹس ایئر ڈراپ کیے

غزہ: امریکی فوج کے C-130 کارگو طیاروں نے ہفتے کے روز صدر جو بائیڈن کی طرف سے منظور کردہ ہنگامی انسانی امداد کے ابتدائی مرحلے میں غزہ میں پیکڈ کھانے گرائے۔ امریکی انتظامیہ نے یہ فیصلہ اس وقت لیا جب شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں امدادی قافلے سے سامان لینے کے لیے جمع ہوئے 100 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

امریکی ایئر فورس کے تین طیاروں نے صبح 8:30 بجے (مقامی 3:30 بجے) پر 66 بنڈل گرائے جن میں کھانے تقریباً 38,000 پیکٹ شامل تھے۔ یہ بنڈل جنوب مغربی غزہ میں بحیرہ روم سے متصل ساحلی علاقے پر گرائے گئے۔ اس ایئر ڈراپ میں اردنی رائل ایئر فورس کا تعاون بھی شامل تھا، جس نے کہا کہ اس نے شمالی غزہ میں ہفتے کے روز دو فوڈ ایئر ڈراپ کیے تھے اور حالیہ مہینوں میں اس نے ایسی کئی امداد ایئر ڈراپ کیے ہیں۔

صدر جو بائیڈن نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا سائٹ X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "غزہ کو ملنے والی امداد کی مقدار کافی نہیں ہے اور ہم مزید امداد پہنچانے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔"

یو ایس سنٹرل کمانڈ نے اس ایئر ڈراپ کے تعلق سے ایکس پر لکھا کہ "مشترکہ آپریشن میں یو ایس ایئر فورس اور آر جے اے ایف C-130 طیارے اور متعلقہ آرمی سپاہی شامل تھے جنہیں سپلائی کی فضائی ترسیل میں مہارت حاصل ہے۔ اس آپریشن کے دوران محفوظ طریقے سے خوراک کے پیکٹس کے بنڈل بنائے گئے اور پھر ان کو مناسب طریقے سے ہوا سے نیچے گرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

غزہ: امداد کے منتظر ہجوم پر فائرنگ سے 104 فلسطینی جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 30 ہزار سے تجاوز

عالمی برادری نے بھوک سے تڑپ رہے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ کی مذمت کی

اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ میں 9000 خواتین کو قتل کر چکا ہے: اقوام متحدہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.