ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کا طلباء مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش - protest in US Universities

author img

By UNI (United News of India)

Published : May 1, 2024, 10:18 PM IST

UN concerns over police action against student protesters in US Universities
اقوام متحدہ کا طلباء مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش

غزہ میں اسرائیلی حملے کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاجی مظاہرے 18 اپریل سے شروع ہوئے تھے جو پورے امریکہ میں پھیل گیا ہے۔ ان مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے اب تک 900 سے زائد مظاہرین کو مختلف یونیورسٹیز سے گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی جامعات میں احتجاج کرنے والے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔ یو این ہیومن رائٹس کمیشن نے اپنے ردعمل میں امریکی جامعات کے طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو نامناسب قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ امریکی جامعات میں طلبہ کو اظہار رائے اور پرامن احتجاج کی ضمانت ملنی چاہیے۔ لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں نفرت انگیز تقاریر بھی ناقابل قبول ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، گزشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی نے بھی احتجاج کرنے والے طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا تھا۔

اپنے بیان میں کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے واضح کیا تھا کہ کیمپس میں خیمے لگا کر پڑاؤ ڈالنے والے طلبہ کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق دو ہفتوں سے جاری مظاہرے یونیورسٹی کی پالیسی کے خلاف ہیں تاہم غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کی تصویر کشی کرنے کیلئے خیمے لگا کر احتجاج کرنے والے طلبہ نے کیمپ ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاجی مظاہرے 18 اپریل سے شروع ہوئے تھے جو پورے امریکہ میں پھیل گیا ہے۔ ان مظاہروں کو ختم کرنے کے لیے اب تک 900 سے زائد مظاہرین کو مختلف یونیورسٹیز سے گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیویارک پولیس نے کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس سے سیکڑوں مظاہرین گرفتار -

فرانس، وینزویلا اور امریکہ میں فلسطین کے حق میں طلباء کے مظاہرے

ہاؤس آف ریپبلکنز نے فلسطین حامی مظاہرے والی یونیورسٹیوں کے لیے وفاقی فنڈنگ کی تحقیقات کا اعلان کیا

ٹیکساس کیمپس میں فلسطین حامی مظاہرین اور پولیس کے بیچ جھڑپیں، کولمبیا یونیورسٹی نے معطلی شروع کردی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.