ETV Bharat / international

سویڈن: مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یوروویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مارچ کیا - SWEDEN GAZA PROTEST

author img

By AP (Associated Press)

Published : May 10, 2024, 8:06 AM IST

یوروویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مارچ کیا
سویڈن: مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یوروویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مارچ کیا (تصویر: اے پی)

مالمو کے سالانہ پیان کانٹی نینٹل پوپ مقابلہ (یوروویژن) میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف ہزاروں لوگوں نے مارچ کیا۔ اس دوران فلسطین حامی مظاہرین نے اسرائیل کی مخالفت میں نعرے لگاتے ہوئے جنگ بندی اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

مالمو، سویڈن: مالمو کے شہری یوروویژن گانے کے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے آئے ہر ملک کا خیرمقدم نہیں کر رہے۔ جمعرات کو سویڈن کے بندرگاہی شہر میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے پیان کانٹی نینٹل پوپ مقابلے میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

مالمو، سویڈن
سویڈن: مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یوروویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مارچ کیا (تصویر: اے پی)

سبز، سفید، سیاہ اور سرخ فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے مالمو کے 16ویں صدی کے ٹاؤن ہال کے قریب تاریخی سٹورٹورگیٹ سکوائر کو یورو ویژن کے مقام سے کئی میل دور ایک پارک میں شہر میں ایک منصوبہ بند مارچ کے لیے ہزاروں شہری جمع ہو گئے۔ پولیس کے اندازے کے مطابق کم از کم 10,000 سے 12,000 کے درمیان لوگوں نے مارچ میں حصہ لیا۔ ہجوم میں شامل افراد میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی تھیں۔

مالمو، سویڈن
سویڈن: مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یوروویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مارچ کیا (تصویر: اے پی)

مارچ میں مظاہرین نے ’’دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہوگا‘‘ اور "اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے"، کے نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے اسرائیل پر تنقید کرنے اور جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے پرامن ریلی کے دوران فضا کو فلسطینی پرچم کے رنگوں سے رنگ دیا۔ مارچ پر نظر رکھنے کے لیے پولیس نے ہیلی کاپٹر کا سہارا لیا اور دوربین کے ساتھ چھتوں پر افسران موجود تھے۔

مالمو، سویڈن
سویڈن: مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یوروویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مارچ کیا (تصویر: اے پی)

فلسطینی نثراد مالمو کے رہائشی امانی ایلی علی نے کہا کہ یہاں آنا ضروری ہے۔ "سویڈن کے لیے یہ ٹھیک نہیں ہے کہ وہ اس یوروویژن مقابلے میں اسرائیل کو شامل کرے۔"

مالمو، سویڈن
سویڈن: مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یوروویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مارچ کیا (تصویر: اے پی)

احتجاج کرنے والے سویڈش شہری سعداللہ عودی نے کہا کہ اسرائیل کے لیے مقابلے میں حصہ لینے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ، "یہ مقابلہ گانوں کے بارے میں ہے، اور گانے محبت کے بارے میں ہیں، جب امن ہو تو انہیں یہاں آنا چاہیے،"

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک تقریباً 35,000 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ مالمو میں یوروویژن نے فلسطین حامی شہریوں کو ایک الگ انداز میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا موقع فراہم کیا۔ موسیقی کے شائقین رنگ برنگے ملبوسات میں ملبوس، قومی پرچم میں لپٹے ہوئے کیفیہ اسکارف میں فلسطینی کاز کے حامیوں کے ساتھ گلیوں میں گھل مل گئے۔

مالمو، سویڈن
سویڈن: مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یوروویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مارچ کیا (تصویر: اے پی)

مارچ کے دوران گھروں کی کھڑکیوں اور بالکونیوں سے فلسطینی جھنڈے لہراتے رہے۔ اسے عارضی طور پر "یوروویژن اسٹریٹ" کا نام دیا گیا ہے۔

فلسطین کے حامی گروپ ہفتہ کو یوروویژن فائنل کے دن دوبارہ مارچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ مقابلے کے دوران مالمو میں اسرائیلیوں کو حملے کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

مالمو، سویڈن
سویڈن: مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یوروویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مارچ کیا (تصویر: اے پی)

مقابلہ کے منتظمین، یوروویژن کو ایک غیر سیاسی پروگرام کے طور پر پیش کرنے کوشش کرتے ہیں، انھوں نے اسرائیل پر مقابلہ میں پابندی لگانے کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ لیکن انہوں نے اسرائیل سے کہا کہ وہ اپنے اندراج کی دھن کو تبدیل کرے، جس کا اصل عنوان "اکتوبر کی بارش" ہے۔ اس عنوان سے پتہ چلتا ہے کہ، اس میں حماس کے سرحد پار سے 7 اکتوبر کے حملے کے حوالے سے ذکر کیا گیا تھا۔ اب اس گانے کا نام تبدیل کر کے ’ہریکین‘ رکھ دیا گیا ہے اور اسرائیلی گلوکار ایڈن گولن کو مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

مالمو، سویڈن
سویڈن: مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یوروویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مارچ کیا (تصویر: اے پی)

پوسٹ وار یورپ اور یوروویژن گانا مقابلہ کے مصنف مورخ ڈین وولٹک نے کہا کہ یوروویژن طویل عرصے سے سیاسی تنازعات کا مرکز رہا ہے۔ ترکی کے 1974 میں قبرص پر حملے کے نتیجے میں اگلے سال یونانی بائیکاٹ ہوا تھا۔ جارجیا نے روس کے ساتھ ایک مختصر جنگ لڑنے کے ایک سال بعد، 2009 میں یوروویژن سے دستبرداری اختیار کر لی تھی، جب منتظمین نے اس کے مجوزہ گانے، "وی ڈونٹ وانا پُٹ اِن" کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ، "جب بھی ممالک ایک دوسرے سے جنگ کرتے ہیں، چیزیں سیاسی ہو جاتی ہیں،" اور یورو ویژن نے ہمیشہ یورپ میں "سیاسی زیٹجیسٹ" کی عکاسی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ، گزشتہ دو سالوں میں یوکرین کی حمایت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس سال غزہ کی جنگ پر یورپ منقسم ہے۔"

مالمو، سویڈن
سویڈن: مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین نے یوروویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف مارچ کیا (تصویر: اے پی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.