ETV Bharat / international

نیتن یاہو کوعالمی عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا خدشہ - Netanyahu arrest warrant

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 29, 2024, 8:06 PM IST

Netanyahu
نیتن یاہو

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر کئی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل پر غزہ جنگ میں چوتھے جنیوا کونشن کی صریح خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

تل ابیب: عالمی عدالت و انصاف سے اسرائیلی وزیر اعظم، اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے امکانات ہیں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق آئی سی سی سے وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر وزیر اعظم نیتن یاہو خوف زدہ اور غیر معمولی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری رکوانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دی ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا کہ تجزیہ کار بین کیسپیٹ نے ولّا نیوز پر رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو غیر معمولی تناؤ میں تھے کہ ان کے اور دیگر اسرائیلیوں کے خلاف دی ہیگ میں اقوام متحدہ کے ٹریبونل کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے، بین کیسپیٹ کے مطابق یہ عدالتی فیصلہ اسرائیل کی بین الاقوامی حیثیت برباد کر دے گا۔

کیسپیٹ نے رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو گرفتاری کے وارنٹ کو رکوانے کے لیے ٹیلی فون پر نان اسٹاپ لگے ہوئے ہیں، ان کی خاص توجہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر مرکوز تھی۔

اسرائیلی اخبار ہارٹیز کے تجزیہ کار اموس ہیرل نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکومت اس مفروضے کے تحت کام کر رہی ہے کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان اس ہفتے نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے، اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچے گا اور حماس غزہ کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر کئی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل پر غزہ جنگ میں چوتھے جنیوا کونشن کی صریح خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے، بین الاقوامی عدالت میں جنوبی افریقہ کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.