ETV Bharat / international

آسٹریلیا: پاپوا نیو گنی میں مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک: آسٹریلوی میڈیا - LANDSLIDE IN AUSTRALIA

author img

By AP (Associated Press)

Published : May 24, 2024, 10:16 AM IST

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاپوا نیو گنی میں مٹی کے تودے گرنے سے سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حالانکہ سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

آسٹریلیا: پاپوا نیو گنی میں مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک: آسٹریلوی میڈیا
آسٹریلیا: پاپوا نیو گنی میں مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک: آسٹریلوی میڈیا (Etv Bharat)

میلبورن، آسٹریلیا: جمعہ کو دور دراز پاپوا نیو گنی میں مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس خبر کو آسٹریلیائی نشریاتی کارپوریشن نے رپورٹ کیا ہے۔

اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق، لینڈ سلائیڈنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے کے قریب جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے ملک کے دارالحکومت پورٹ مورسبی کے شمال مغرب میں تقریباً 600 کلومیٹر (370 میل) کے فاصلے پر صوبہ اینگا کے کوکلام گاؤں میں ہوئی ہے۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 100 سے اوپر ہے، حالانکہ حکام نے اس تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ سوشل میڈیا ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مقامی لوگ دبی ہوئی لاشیں نکال رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.