ETV Bharat / international

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33634 ہوگئی - Gaza Death toll

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 13, 2024, 4:06 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 89 فلسطینیوں کی موت جبکہ 120 زخمی ہوئے۔

غزہ: اسرائیل-حماس تنازعہ کے آغاز کے بعد سے غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33634 اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 76214 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 89 فلسطینیوں کی موت اور دیگر 120 زخمی ہوئے۔ کچھ متاثرین کی لاشیں ملبے میں دبی اور گلیوں میں بکھری پڑی رہیں،کیونکہ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں اور شہری دفاع کی ٹیموں کو ان تک پہنچنے سے روک دیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل 6 ماہ سے جاری حملوں سے کچھ نہیں حاصل کرسکا: حماس


دریں اثنا، فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور شہریوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم تین فلسطینی مارے گئے۔ حماس نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک تحریک کا مقامی کمانڈر تھا۔

خیال ر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین میں باغی گروپ حماس نے جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی پر زبردست حملہ کیا تھا، جس دوران تقریباً 1200 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا۔ تنازع کے آغاز سے اب تک غزہ میں اسرائیل کی حملوں سے تقربیاً 33634 افراد ہلاک جبکہ 76214 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہے
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.