ETV Bharat / international

اگر اسرائیل نے حملے کا جواب دیا تو ایران فوراً اگلا حملہ کرے گا - Iran attack on Israel

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 14, 2024, 12:00 PM IST

Iran attack on Israel
Iran attack on Israel

ایران نے پہلی مرتبہ اسرائیل پر براہ راست سینکڑوں ڈرونز اور بیلسٹک میزائلز کے ذریعہ حملہ کیا۔ اور کہا کہ اگر اسرائیل ان حملوں کا جواب دے گا دوبارہ اس پر حملہ کیا جائے گا۔

تہران: ایران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہفتے کی رات یہودی ریاست کے خلاف شروع کیے گئے حملوں کا جواب دیا تو وہ فوری طور پر دوگنی طاقت سے حملہ کرے گا۔ خبر رساں ادارے تسنیم نے یہ اطلاع دی۔ دمشق میں ایرانی سفارت خانے سے متصل قونصلر انیکسی بلڈنگ پر اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں ایران کے اسلامک ریولیوشنری گارڈ کارپس نے ہفتے کی رات اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے کیے تھے۔ اس حملے میں دو سے زائد ڈرونز اور میزائلز داغے گئے ہیں۔

وہیں دوسری جانب ایران نے اسرائیل پر حملے کو جائز قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ملک کی فوجی کارروائی اپنے دفاع کے جائز حق کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 پر مبنی ہے اور شام میں ایرانی قونصلیٹ کے خلاف مہلک اسرائیلی حملے کے جواب میں تھی۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنانے آج یہ اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر براہ راست حملہ، میزائلز اور ڈرونز کی بارش

ایرانی مشن نے یہ تبصرے یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی میزائل حملے کے جواب میں اتوار کی صبح اسرائیل کے خلاف ملک کے بڑے میزائل اور ڈرون حملوں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیے، جس میں دو سینیئر کمانڈروں سمیت سات افراد مارے گئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.