ETV Bharat / international

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش، دبئی سے آنے والی پروازیں منسوخ، اسکول اور دفاتر بند - Heavy Rains in UAE

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 3, 2024, 12:11 PM IST

دبئی
دبئی (تصویر: اے پی)

Heavy rains in the United Arab Emirates گزشتہ ماہ دبئی میں تیز بارشوں کے سبب آئے سیلاب نے خلیجی ملک میں بھاری پیمانے پر تباہی مچا دی تھی جبکہ محکمہ موسمیات نے تین مئی کو مزید تیز بارشوں اور غیر مستحکم موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ماہ (اپریل میں) سیلاب آنے کے کچھ دن بعد ہی شدید بارشوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا ہے، اور کئی پروازیں منسوخ جبکہ بعض پروازیں دبئی سے باہر تاخیر کی شکار ہیں جبکہ لوگوں گھر سے کام کرنے اور طلباء کو بھی گھر سے ہی تعلیم حاصل کرنے کو کہا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد جمعرات کو اورنج الرٹ (Orange Alert) جاری کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے خلیج ٹائمز کے حوالہ سے یہ خبر شائع کی ہے۔

پچھلے کچھ دنوں سے متحدہ عرب امارات میں غیر مستحکم موسم کی اس نئی لہر کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں، خراب موسم 2 مئی کو 3 مئی تک عروج پر پہنچنے کی پہلے ہی پیش گوئی کی گئی تھی۔ لوگوں کو تمام شعبوں میں حفاظتی اقدامات اٹھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اسکول فاصلاتی تعلیم پر ہیں جبکہ کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دیں۔ پارکس اور ساحل بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی نے امارات میں موجود غیر مستحکم موسمی حالات کی وجہ سے 2 مئی اور 3 مئی کو سرکاری ملازمین کے لیے گھر سے کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بدھ کو متحدہ عرب امارات کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام متعلقہ ایجنسیاں موسمی اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اس سے قبل، این سی ایم کے ایک ماہر نے کہا کہ آنے والی موسمی حالت 16 اپریل کو ہونے والی بارش جیسی ہونے کی توقع نہیں ہے تاہم اس کے باوجود ایجنسیز چاک و چوبند ہیں۔ حکام نے اس دوران اٹھائے جانے والے احتیاطی تدابیر پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں شدید سیلاب کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے - UAE FLOOD

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.