ETV Bharat / international

پاکستان ایران کشیدگی کا خاتمہ، ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 6:20 PM IST

Updated : Jan 23, 2024, 1:54 PM IST

End of Pakistan Iran tension, Iranian Foreign Minister to visit Pakistan on January 29
پاکستان ایران کشیدگی کا خاتمہ، ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

Pakistan Iran tension پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہو گیا، اس سلسلے میں دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمے داریاں دوبارہ سنبھالیں گے اور 29 جنوری کو ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہو گیا جب کہ پش رفت کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے دفتر خارجہ کی جانب سے تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللھیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمے داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب ایران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مبینہ تہران مخالف گروپ پر حملہ کردیا، جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے بعد پاکستان نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے ایران میں حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہاں بھی نو افراد ہلاک ہو گئے۔

ایران کے حملے کے بعد پاکستان نے اپنے سفیر کو ایران سے واپس بلا لیا تھا اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا بھی اعلان بھی کردیا تھا۔ لیکن دونوں ممالک کے وزارء خارجہ نے اس کشیدگی کے بعد بات چیت کرکے سفارتی تعلقات کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated :Jan 23, 2024, 1:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.